سابق پاکستانی کرکٹ کپتان اور لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی افراد لیگ کی ٹیمیں خریدیں وہ کوچز سے یہ سوال نہ کریں کہ میچ کیوں ہارے ہیں۔
جو بھی لوگ پی ایس ایل کی ٹیم خریدیں گے ان سے میری گزارش ہے کہ وہ کوچ سے یہ مت پوچھیں کہ میچ کیوں ہارے ہیں؟ کیوں کہ اس کا جواب نہیں ہے ہمارے پاس۔ یہ گیم پے کوئی جیتے گا کوئی ہارے گا۔ جب بھی ہم میچ ہارتے ہیں تو مالکان کوچز کے پاس آجاتے ہیں کہ میچ کیوں ہارے، وسیم اکرم pic.twitter.com/s0U1ZNMtQ3
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) December 8, 2025
وسیم اکرم نے مزید کہا کہ اکثر میچ ہارنے کے بعد مالکان براہِ راست کوچز کے پاس آ جاتے ہیں اور یہ سوال کرتے ہیں کہ آپ میچ کیوں ہارے ہیں۔ ان کے مطابق اس سوال کا واضح جواب دینا مشکل ہے کیونکہ کرکٹ ایک کھیل ہے اور اس میں کبھی کوئی جیتتا ہے تو کبھی ہارتا ہے۔
پی ایس ایل کی یہ خوبصورتی ہے کہ یہ 34 یا 35 دن میں ختیم ہو جاتی ہے ورنہ دوسری لیگ بچے بڑے ہوجاتے ہیں وہ ختم ہی نہیں ہوتی، وسیم اکرم کی نام لیے بغیر انڈین پریمیئر لیگ پر تنقید pic.twitter.com/dNsCnmzhXp
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) December 8, 2025
انہوں نے پی ایس ایل کی خوبصورتی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لیگ صرف 34 یا 35 دن میں مکمل ہو جاتی ہے جس سے یہ باقی دیگر کرکٹ لیگوں کی طرح طول پکڑنے سے بچ جاتی ہے، بچے بڑے ہوجاتے ہیں اور دوسری لیگ ختم ہی نہیں ہوتی۔
واضح رہے کہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا روڈ شو برطانیہ کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوا، جسے پاکستان کرکٹ کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔














