حب آٹو کراس ریلی 2025 کس کے نام رہی اور واحد خاتون ریسر کون ہیں؟

پیر 8 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حب آٹو کراس ریلی کا ڈی ایچ اے سٹی میں سجنے والا میلہ شامیق سعید نے لوٹ لیا، نوجوان ریسر نہ صرف پری پیئرڈ کیٹیگری میں سرفہرست رہے بلکہ ریس کی تمام کیٹیگریز کے مقابلے میں بھی سب سے کم وقت پر ٹریک عبور کیا۔

1.2 کلو میٹر کے مختصر مگر مشکل ٹریک پر 50 سے زیادہ ریسرز نے اپنی قسمت آزمائی، واحد خاتون ریسر لائبہ حسین نے بھی اپنی ڈرائیونگ کی مہارت دکھائی ۔

شامیق سعید نے مقررہ فاصلہ 47 اشاریہ 54 سیکنڈز میں طے کرکے نہ صرف پری پیئرڈ اے کیٹیگری میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی بلکہ نوجوان ریسر نے ’فاسٹیٹ ریسر آف دا ڈے‘ کا ایوارڈ بھی جیت لیا۔

پری پئیرڈ بی کیٹگری میں عمر کھوڑو فاتح رہے، روکی کیٹگریز میں دانیال احمد فاتح رہے، پری پئیرڈ ڈی کیٹگری میں فراز شیروانی ٹاپ پر رہے، اسٹاک اے میں مبشر شیخ، اسٹاک بی میں یاسر اور اسٹاک سی میں عاصم اور اسٹاک ڈی کیٹیگری میں سالک ساجد نے فتح اپنے نام کی۔

چیف آرگنائزر شجاعت شیروانی کہتے ہیں ریسرز کی بڑی تعداد میں شرکت اور انتہائی دلچسپ مقابلوں کے باعث ایونٹ کو چار چاند لگ گئے۔ جب کے واحد خاتون ریسر کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس میں خواتین کو شرکت کرنی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

سعودی سفیر کا مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر اظہارِ تشویش اور پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

ایئر پنجاب کی پہلی پرواز نومبر تک متوقع ہے، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟