کھڑے ہو کر کھانا کھانے کی عادت جسم اور میٹابولزم کو کیسے متاثر کرتی ہے؟

منگل 9 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج کے مصروف طرزِ زندگی میں بہت سے لوگ کھڑے ہو کر کھانا کھانے کے عادی ہو چکے ہیں۔ چاہے وہ کچن کاؤنٹر ہو، دفتر کی پینٹری یا کام کے دوران جلدی میں کھایا جانے والا کھانا۔

ماہرین کے مطابق کبھی کبھار ایسا کرنا نقصان دہ نہیں، تاہم یہ عادت بن جائے تو اس کے جسم اور ہاضمے پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ماہرین غذائیت کے مطابق کھڑے ہو کر کھانا کھانے سے ایک عرصے بعد ہاضمہ، بھوک کی پہچان اور جسم کے خوراک ہضم کرنے کے نظام پر براہِ راست اثر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے خوراک میں کیلے کا استعمال کتنا مفید ہے اور کتنا نہیں؟

ان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں اور دفتری ملازمین میں یہ عادت تیزی، ذہنی دباؤ یا مناسب کھانے کے وقفے نہ لینے کے باعث عام ہو رہی ہے۔

کھڑے ہو کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟

ماہرین کے مطابق کھڑے ہو کر کھانے کی وجہ سے جسم ’مصروف حالت‘ میں رہتا ہے اور اعصابی نظام پوری طرح پُرسکون نہیں ہوتا، جبکہ بہترین ہاضمہ اسی وقت ہوتا ہے جب انسان بیٹھ کر اطمینان سے کھانا کھائے۔

پیٹ میں کھانا تیزی سے گزرتا ہے

اس سے پیٹ کو بھرنے کا احساس کم ہوتا ہے اور انسان معمول سے زیادہ کھا لیتا ہے، جو وزن میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

چبانے میں کمی

کھڑے ہو کر یا جلدی میں کھانے والے لوگ عموماً بڑے نوالے لیتے اور کم چباتے ہیں، جس سے پیٹ پر دباؤ بڑھتا ہے اور بدہضمی، معدے میں تیزابیت یا کھانے کے بعد بھاری پن محسوس ہوتا ہے۔

بھوک اور پیٹ بھرنے کے سگنلز متاثر

جسم ہارمونز کے ذریعے بھوک اور شکم سیری کے اشارے بھیجتا ہے، لیکن کھڑے ہو کر اور توجہ بٹنے کی حالت میں یہ سگنلز کمزور پڑ جاتے ہیں، جس سے بے وقت بھوک، اوور ایٹنگ اور توانائی میں اچانک کمی جیسی شکایات بڑھ جاتی ہیں۔

تیزابیت کے امکانات زیادہ

جو لوگ پہلے سے تیزابیت کے شکار ہیں، ان میں کھڑے ہو کر کھانا کھانے سے ریفلوکس کے دورے زیادہ ہو سکتے ہیں، کیونکہ خوراک مناسب طریقے سے پیٹ میں ٹھہرتی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دبلے پن سے ہیں پریشان؟ تو یہ جوس بدل دیں گے آپ کی زندگی

ماہرین کا کہنا ہے کہ کھڑے ہو کر کھانے کے کوئی خاص میٹابولک فائدے نہیں ملتے، بلکہ اس سے آرام، ذہنی سکون اور غذائی اجزا کے درست جذب ہونے میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

کھانا کھانے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

ماہر غذائیت کے مطابق کھانا ہمیشہ بیٹھ کر، سکون سے اور پوری توجہ کے ساتھ کھانا چاہیے۔ آہستہ کھائیں، اچھی طرح چبا کر کھائیں، اسکرین یا کام سے توجہ ہٹا کر کھائیں، ہر نوالے کے درمیان وقفہ دیں تاکہ ہاضمہ بہتر ہو اور توانائی متوازن رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈونیشیا میں 7.8 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ جاری

5 دہائیوں بعد انسان دوبارہ چاند کی طرف روانہ، ناسا نے تاریخی آرٹیمس ٹو مشن کامیابی سے لانچ کردیا

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے اثرات: برطانوی پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

سعودی سفیر کا مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر اظہارِ تشویش اور پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟