معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر جسے سونے کی بھاری چین اور گھر میں شیر پالنے والے کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے، کا قیمتی سونا نہ صرف جعلی نکلا بلکہ وہ 10 لاکھ روپے کی بڑی رقم بھی ہار گئے۔
حال ہی میں کاشف ضمیر نے اداکارہ، گلوکارہ اور اینکر فضا علی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بندہ ثابت کر دے کہ ان کا پہنا ہوا سونا نقلی ہے تو تو وہ اس کے لیے 10 لاکھ روپے کا اعلان کرتے ہیں۔
غضب بیعزتی ھے یار
10 لاکھ شرط بھی جیت لی اور سب کے سامنے زلیل بھی کر دیا کہ تم نقلی سونا پہنتے ہو😂 pic.twitter.com/7WgfDOLRYB— چوہدری شاہد محمود (@CSMR786) December 8, 2025
فضا علی نے لائیو شو کے دوران سنیارے کوبلا کر جانچ کرائی جنہوں نے کہا کہ یہ سونا نقلی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر مجھ پر بھروسہ نہیں ہے تو اپنی مرضی کے کسی بھی سنیارے سے اس کی جانچ کروا لیں اگر یہ بات غلط نکلی تو میں آپ کو 20 لاکھ لاکھ روپے دوں گا۔
واضح رہے کہ کاشف ضمیر سوشل میڈیا پر اپنے متنازع بیانات، طرزِ زندگی اور مقدمات کی وجہ سے پہلے بھی خبروں کی زینت بن چکے ہیں۔ کاشف ضمیر ’چوہدری گروپ آف کمپنیز پنجاب‘ کا مالک بھی ہے اور سوشل میڈیا پر اس کی متعدد سیاستدانوں سمیت دیگر شخصیات کے تصاویر بھی موجود ہیں۔














