چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا افغان طالبان رجیم کو انتباہ: کیا یہ پالیسی میں نیا موڑ ہے؟

بدھ 10 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مشترکہ فوجی کمانڈ ہیڈکوارٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان طالبان رجیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان یا فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا تیسرا راستہ کوئی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان پاکستان مخالف فتنۂ خوارج کا ساتھ چھوڑیں یا پھر اپنے انجام کے لیے تیار رہیں، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے مگر افغان سرزمین کا استعمال پاکستان میں دہشتگردی کے لیے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

افغان طالبان رجیم نے گو کہ اس بیان پر ابھی تک اپنا باقاعدہ حکومتی ردعمل نہیں دیا لیکن کچھ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بیان خطے میں عسکری اور سیاسی دباؤ کی نئی حکمت عملی کی شروعات کا اشارہ ہے جس میں سرحدی نگرانی، بارڈر کنٹرول، افغان تعلقات اور دہشتگردی مخالف اقدامات شامل ہوں گے۔

جنرل عاصم منیر کے بیان کی اہمیت

یہ بیان صرف الفاظ نہیں بلکہ پاکستان کی نئی عسکری سیکیورٹی پالیسی کا اشارہ ہے۔

پاکستان نے افغان طالبان حکومت پر واضح انتباہ دیا ہے کہ یا تو وہ پاکستان کے ساتھ تعلق رکھے یا دہشتگردوں کے ساتھ۔غالب امکان یہ ہے کہ آنے والے دنوں/ہفتوں میں یہ بیان سفارتی کشیدگی، بارڈر کنٹرول، دہشتگردی مخالف کارروائیوں یا دہشتگردی کے مسئلے کو بین الاقوامی طور پر اجاگر کرنے کی شروعات کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔

اب دہشتگردوں کے لانچنگ پیڈز بھی تباہ ہونگے، برگیڈئر آصف ہارون

سی ڈی ایس تھنک ٹینک کے پیٹرن ان چیف، پاکستان تھنکرز فورم بورڈ آف گورنرز کے رکن اور دفاعی تجزیہ نگار برگیڈئر آصف ہارون نے وی نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے یہ بیان واضح طور پر اس بات کی ترجمانی کرتا ہے کہ بہت ہو گیا اب دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم نہ صرف خارجیوں کو جہنم واصل کریں گے بلکہ ان کے لانچنگ پیڈز اور بیسز کو بھی تباہ کریں گے۔

مزید پڑھیے: وزارت دفاع نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان رجیم کی حماقت یہ ہے کہ انہوں نے اپنے لیے ایک انتہائی اہم ملک پاکستان پر ایک دہشتگرد گروہ کو اہمیت دی ہے۔

برگیڈئر آصف ہارون نے کہا کہا کہ ہم سنہ 2021 سے انہیں سمجھا رہے ہیں کہ ٹی ٹی پی نہ ہمارے حق میں ہے اور نہ آپ کے اس لیے آپ یا تو انہیں کنٹرول کریں یا پھر ہمارے حوالے کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے برعکس وہ نہ صرف ٹی ٹی پی کو پناہ دے رہے ہیں اور ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں بلکہ ہمارے خلاف استعمال بھی کر رہے ہیں۔

برگیڈئر آصف ہارون نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے خود کش حملوں میں بہت سارے افغان ملوّث پائے جاتے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے دراصل دونوں ایک ہی ہیں۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کی حیثیت سے گارڈ آف آنر پیش

قطر اور استنبول میں ہمارے مذاکرات اسی وجہ سے ناکام ہوئے کیونکہ افغان طالبان رجیم ٹی ٹی پی کی موجودگی اور ان کا پاکستان کے لیے خطرہ ہونے کا اقرار تو کرتی ہے لیکن ان کو کنٹرول کرنے کی ضمانت نہیں دیتی۔ اور اب تو افغان طالبان رجیم کھل کر ٹی ٹی پی کی حمایت کر رہی ہے جس پر پاکستان نے اپنی واضح پالیسی کا اعلان کر دیا ہے کہ اب ٹی ٹی پی اور اس کی حمایت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کی جائیں گی۔

افغان رہنماؤں نے عوام کو نیلام کردیا، آصف درانی

افغانستان کے لیے پاکستان کے سابق نمائندہ خصوصی ایمبیسڈر آصف درانی نے گزشتہ روز اپنے ایکس پیغام میں لکھا کہ آج کا افغانستان متعدد دہشتگرد تنظیموں کی پناہ گاہ بن چکا ہے اور موجودہ حکمران ایک بے بس آبادی پر اپنی گرفت پر خوشیاں منا رہے ہیں جو 2 وقت کی روٹی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو اس کے اپنے ہی رہنماؤں نے نیلام کر دیا جو اب ملک سے باہر بیٹھے عیش و آرام کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ غریب افغان عوام انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: چیزیں بہتری کی طرف گامزن، پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائےگا، فیلڈ مارشل سیّد عاصم منیر

آصف درانی نے کہا کہ آبادی کی بھاری اکثریت بین الاقوامی امداد پر انحصار کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

عماد وسیم کی دھمکیاں منظر عام پر، سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر دیں

عمران خان کیخلاف شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی روک دی گئی

راجوڑی میں عسکریت پسندوں سے بھارتی فوج کی جھڑپیں، 4 اہلکار ہلاک، متعدد شدید زخمی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب