پاک فوج کا شہیدِ وطن سوار محمد حسین نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت

بدھ 10 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر این آئی (ایم)، ایچ جے، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف این آئی، این آئی (ایم) اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو این آئی (ایم)، ایچ جے نے مسلح افواج کی جانب سے سوار محمد حسین شہید نشانِ حیدر کی 54ویں برسی پر گہرے احترام اور قومی فخر کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا افغان طالبان رجیم کو انتباہ: کیا یہ پالیسی میں نیا موڑ ہے؟

اس موقع پر مسلح افواج نے 1971 کی جنگ کے ظفر وال، شکر گڑھ سیکٹر میں سوار محمد حسین شہید کی غیر معمولی بہادری کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دشمن کی پیشقدمی کرتی بکتر بند گاڑیوں کی نشاندہی کی اور ری کوئلس رائفلز کے عملے کی نہایت درست رہنمائی کی۔

ان کی جرأت مندانہ کارروائیوں کے نتیجے میں متعدد دشمن ٹینک تباہ ہوئے اور محاذ کا نقشہ پلٹ گیا۔ اسی دوران وہ دشمن کی فائرنگ کا نشانہ بن کر جامِ شہادت نوش کر گئے اور وطن پر بے مثال قربانی کی لازوال داستان رقم کی۔

سوار محمد حسین شہید کی قربانی پاکستان کی مسلح افواج کے اس عزم کی علامت ہے کہ وطن کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر قیمت ادا کی جائے گی۔ ان کی بہادری آج بھی نوجوان سپاہیوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

قومی سطح پر اس عظیم فرزندِ وطن کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مادرِ وطن کی سلامتی اور استحکام کے لیے جان نثار کرنے والے تمام شہدا کے ایثار اور بہادری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے؟’

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ونڈر بوائے کیوں؟

محسن نقوی سے اماراتی وفد کی ملاقات، دونوں ممالک میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘