معروف صحافی پوجا سمنت نے انکشاف کیا ہے کہ کترینہ کیف بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور سے تعلق کے خاتمے کے بعد شدید ذہنی اور جذباتی دباؤ کا شکار تھیں۔
پوجا نے کہا کہ ایک انٹرویو کے دوران کترینہ کیف انتہائی پریشان دکھائی دے رہی تھیں اور بہت رو رہی تھیں۔ وہ کہہ رہی تھیں کہ ’میں نے غلطی کی ہے، اور میں اپنے کام کی کمی کی ذمہ دار ہوں‘۔
یہ بھی پڑھیں: وِکی کوشل اپنی عمر سے زیادہ سمجھ دار ہیں، کترینہ کیف
انہوں نے مزید بتایا کہ کترینہ نے اپنے دل ٹوٹنے کے جذبات کھل کر شیئر کیے اور کہا کہ ’وہ اس سے محبت کر بیٹھی تھیں اور پھر چیزیں ٹھیک نہیں ہوئیں، اور اب ہم ساتھ نہیں ہیں۔ لیکن اس کی وجہ سے، میں نے اپنا کیریئر برباد کر دیا‘۔
پوجا کے مطابق کترینہ دیوانہ وار محبت میں تھیں اور اس رشتے کے دوران کئی فلم کے مواقع چھوڑ دیے تھے کیونکہ وہ شادی کے لیے اور کام سے کچھ دوری کے لیے تیار ہو رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
انہوں نے کہا کہ شاید وہ یہ سوچ رہی تھیں کہ رنبیر سے شادی کے بعد وہ کپور خاندان کی رکن بن جائیں گی اور شاید وہ سمجھتی تھیں کہ ان کے خاندان میں بیٹیوں کو فلموں میں کام کرنے کی اجازت نہیں تھی کم از کم اس وقت یہ رویہ تھا اب حالات بدل گئے ہیں۔ انہوں نے بہت سی فلمیں چھوڑ دی تھیں وہ بہت مایوس تھیں۔
تاہم کترینہ نے بعد میں اداکار وکی کوشل سے شادی کر لی اور نومبر میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔














