ایما زون نے بھارت میں 2030 تک بھارت میں 35 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے گا تاکہ اپنے کاروبار کو توسیع دیتے ہوئے مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنا سکے۔
اس طرح امریکا کی یہ ای کامرس کمپنی دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں اپنی موجودگی بڑھانے والی تازہ ترین عالمی ٹیک فرم بن گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’اپنی سیلری سے خوش ہوں‘، ایمازون کے بانی جیف بیزوس سالانہ کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟
امریکی ٹیکنالوجی کے بڑے اداروں نے اس سال بھارت میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، جو کہ کلاؤڈ، مصنوعی ذہانت اور ڈیپ ٹیک کی ترقی کے لیے ایک اسٹریٹیجک مرکز کے طور پر بھارت کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
Amazon commits over $35B in investments in India, while officials from Washington and New Delhi open fresh talks aimed at easing strains created by new US tariffs tied to Russian oil importshttps://t.co/TzmQwP2QKC
— TRT World (@trtworld) December 10, 2025
مائیکروسافٹ نے 2030 تک بھارت میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور کلاؤڈ اسٹرکچر کے لیے 17.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے جو ایشیا میں اس کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے، جبکہ گوگل نے آئندہ 5 برسوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے لیے 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔
ایمازون کا کہنا ہے کہ اس کی تازہ سرمایہ کاری ایشیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت میں اپنی موجودگی مزید مضبوط کرنے کے لیے ہے، جہاں وہ وال مارٹ کی حمایت یافتہ فلپ کارٹ اور ارب پتی مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز کے ریٹیل بزنس کے ساتھ مقابلے کے لیے پہلے ہی بھاری سرمایہ خرچ کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: اے آئی ایجنٹس سے کن افراد کی ملازمتوں کو خطرہ نہیں؟ ایمازون ویب سروسز کے سربراہ نے بتا دیا
امریکی ای کامرس کمپنی 2010 سے اب تک بھارت میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکی ہے اور 2023 میں اس نے مزید 26 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا تاکہ ملک میں اپنی شراکت کو وسعت دے سکے۔
ایمازون کے مطابق اس نے گزشتہ 10 برسوں میں بھارتی فروخت کنندگان کے لیے 20 ارب ڈالر سے زائد کی برآمدات پیدا کرنے میں مدد کی ہے اور وہ 2030 تک اس رقم کو 80 ارب ڈالر تک پہنچانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
کمپنی کا ہدف ہے کہ وہ 2030 تک بھارت میں مزید 10 لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے۔














