پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں میں گورنر راج یا عمران خان کی کسی اور جیل منتقلی سے ملک انارکی کی طرف جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور جلسہ تاریخی تھا، اسد قیصر نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو بڑا چیلنج دے دیا
اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا بانی پی ٹی آئی کی کسی اور جگہ منتقلی ملک کو انارکی کی طرف لے جائے گی۔
عمران خان کے بغیر تحریک انصاف کا تصور ہی نہیں ہے۔
یہ ملک کو انارکی کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔
یہ اپنا چہرہ پوری دنیا کو دکھا رہے ہیں، اس وقت ملک میں نہ قانون ہے نہ حقوق محفوظ ہیں۔اسد قیصر #خان_قوم_تیرے_سنگ_رہے_گی #ذہنی_مریض_نامنظور pic.twitter.com/aQDwY2Zq3U
— PTI Karachi (@PTIKarachi_) December 10, 2025
اسد قیصر نے اڈیالہ میں پیش آنے والے واقعے کی بھرپور مذمت کی اور کہا کہ عوام سے ان کا حق چھین لیا گیا ہے۔ انہوں نے اسے فاشسٹ حکومت قرار دیا جو آئین اور قانون کو نظر انداز کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں جینے نہیں دو گے تو آپ کو بھی جینے نہیں دینگے، اسد قیصر پھٹ پڑے
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور آئین و قانون کے مطابق آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جو افراد اس واقعے کا حکم دینے کے ذمہ دار ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور اس واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔
اسد قیصر نے خبردار کیا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا بانی پی ٹی آئی کی کسی اور جگہ منتقلی ملک کو انارکی کی طرف لے جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان سے اپوزیشن اتحاد کے وفد کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اسد قیصر نے بتا دیا
انہوں نے اعلان کیا کہ 20 اور 21 دسمبر کو قومی کانفرنس بلائی جائے گی، جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور بار ایسوسی ایشنز کو مدعو کیا جائے گا، اور اس کانفرنس میں پاکستان تحریکِ انصاف قومی ایجنڈا پیش کرے گی۔














