میں آخری دم تک بربریت کے خلاف مزاحمت کروں گا: عمران خان

منگل 23 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں آخری دم تک بربریت کے خلاف مزاحمت کروں گا کیوں کہ اس یزیدیت کے سامنے سَرنِگوں ہونے کا مطلب بحثیت قوم ہماری موت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو ضمانت کے باوجود دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ اس وقت پولیس کے ذریعے ہماری پارٹی کو کچلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے قائدین کو تحریک انصاف چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا کارکنان کو بھی ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عدالتی احکامات کے باوجود سینیئر اینکر پرسن عمران ریاض کو پیش نہیں کیا جا رہا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اب ہم پوری طرح جنگل کے قانون کی زد میں ہیں جہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا اصول ہی اصل دستور ہے جبکہ اس ’لاقانونیت‘ کی راہ میں واحد رکاوٹ ہماری عدلیہ ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ عدالتِ عظمیٰ کے احکامات کے ساتھ آئین کو بھی نہایت بےرحمی اور ڈھٹائی سے روندا جارہا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت ملک میں انسانی حقوق کا سرِعام خون کیا جارہا ہے، میڈیا کا گلا گھونٹا جاچکا ہے جبکہ شدید گرم موسم میں ہمارے گرفتار کارکنان تنگ و تاریک کوٹھریوں میں ٹھونس دیے گئے ہیں جبکہ کئی ایک کو دورانِ حراست بدترین تشدد کا سامنا ہے۔

’پی ٹی آئی کے لیے ’جبری علیحدگیوں‘ کا نیا عجوبہ متعارف کروایا گیا ہے: عمران خان

قبل ازیں ایک ٹوئٹ میں عمران خان نے 9 مئی کے واقعات کے جواز بنا کر  اہم رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں جبری شادیوں کے بارے میں تو سن رکھا تھا مگر تحریک انصاف کے لیے جبری علیحدگیوں کا ایک نیا عجوبہ متعارف کروایا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں تو اس پر بھی حیران ہوں کہ اس ملک سے انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں غائب ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو ہونے والے پر تشدد مظاہروں کو بنیاد بنا کر سب سے پہلے کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی محمود مولوی نے تحریک انصاف کو خیر باد کہا۔

یہ بھی پڑھیں 9 مئی کے واقعات پر افسوس ہے: ایم این اے محمود مولوی نے تحریک انصاف چھوڑ دی

محمود مولوی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی بھی یہ موقف اختیار کر کے تحریک انصاف سے الگ ہو گئے کہ میں ریاستی اداروں کے خلاف کھڑی ہونے والے جماعت کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا۔

یہ بھی پڑھیں 9مئی کے واقعات پر عامر کیانی نے پی ٹی آئی چھوڑ دی، سیاست سے بھی دستبردار

اس کے بعد تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی شہرام ترکئی، ڈاکٹر شیریں مزاری، فیاض الحسن چوہان، تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی، ممبر سندھ اسمبلی بلال غفار،خیبر پختونخوا سے سابق وزیر ہشام انعام اللہ، سابق ترجمان کے پی کے حکومت اجمل وزیر اور دیگر بھی تحریک انصاف کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ماہرنگ بلوچ کس طرح دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہیں؟

صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

ماہرنگ بلوچ: بلوچ لبریشن آرمی کی دہشتگردی کی پشت پناہی اور انسانی حقوق کے نام پر سرگرمیاں

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی