وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم برسوں اُن کے اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کون ہیں، انہیں کن جرائم کی سنا دی گئی؟
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں وزیر دفاع نے لکھا کہ قوم برسوں اُن کے اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔
قوم برسوں فیض حمید صاحب اور جنرل باجوہ کے بوۓ ھوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔
اللہ ھمیں معاف کرے، طاقت اوراقتدار کو
اللہ کی عطا سمجھ کے اس کی مخلوق کے لئے استعمال کی توفیق عطا فرماۓ۔ خوف خدا حکمرانوں کا شیوہ بنے۔۔ آمین
ISPR
Rawalpindi, 11 December, 2025:On August 12, 2024,…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 11, 2025
’اللہ ہمیں معاف کرے، طاقت اور اقتدار کو اللہ کی عطا سمجھ کر اس کی مخلوق کے لیے استعمال کرنے کی توفیق دے۔ حکمرانوں کا شیوہ خوفِ خدا بنے، آمین۔‘
انہوں نے اپنی پوسٹ میں آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز بھی شیئر کی جس کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی مکمل کرتے ہوئے سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو تمام الزامات میں قصوروار قرار دے کر 14 سال سخت قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ فیصلہ 11 دسمبر 2025 کو جاری کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ثابت،جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق مقدمے میں سرکاری اختیارات کے غلط استعمال، سیاسی مداخلت اور فوجی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق شواہد پیش کیے گئے، جنہیں فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے قابلِ سزا جرم قرار دیا۔














