جرمنی میں ایک پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور کو غیر معمولی بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرنے پر اہم ترین اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ اسے اس وقت دیا گیا جب اس نے ایک مسلح حملہ آور کو اپنی جان کی پروا کیے بغیر روک کر متعدد قیمتی جانیں بچائیں۔
اطلاعات کے مطابق حملہ آور اپنی گاڑی کے ذریعے لوگوں کو نشانہ بنا رہا تھا، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ اسی دوران پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور محمد افضل نے ہمت دکھاتے ہوئے اپنی ٹیکسی حملہ آور کی گاڑی کے سامنے ڈال دی اور اسے مزید تباہی پھیلانے سے روک دیا۔
جرمنی یہاں ایک پاکستانی کو اہم ایوارڈ دیا گیا کیونکہ اس نے ایک دہشت گرد جو گاڑی سے لوگوں کو کچل کر مار رہا تھا کو اس دلیر شخص نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر اپنی ٹیکسی سے روکا
ایک ٹیکسی ڈرائیور کو اہم ترین ایوارڈ دیا گیا اسکو اپنا ہیرو مانا گیا کیونکہ یہاں اصل ہیروز کی عزت کی… pic.twitter.com/Um02dLO4AV— Ch Sajaad Husein (@ch_sajaad) December 10, 2025
جرمن حکام نے اس بہادرانہ اقدام کو غیر معمولی جرات اور انسانی ہمدردی کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے انھیں سرکاری سطح پر اعزاز پیش کیا۔ مقامی کمیونٹی اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی ٹیکسی ڈرائیور کی بہادری کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ایسے افراد اصل ہیرو ہوتے ہیں جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی زندگیوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ کئی صارفین نے کہا کہ ایسے ہی لوگوں سے دنیا میں انسانیت قائم ہے۔














