اسلام آباد پولیس کی مبینہ کرپشن بےنقاب

جمعرات 11 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی مبینہ بدسلوکی رشوت طلبی اور شہریوں کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ خاندان کے مطابق 10 اور 11 دسمبر کی درمیانی رات عمرہ کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس آنے والے زائرین کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ریسیو کرنے کے بعد واپسی پر پولیس ناکے پر انہیں روک کر چرس برآمدگی کا الزام لگایا گیا اور اہلکاروں نے مبینہ طور پر رقم کا مطالبہ کیا۔

صحافی ظفر نقوی کے مطابق ان کے بیٹے اور گاؤں سے آئے مہمان زائرین کی گاڑی کو رات تقریباً ساڑھے تین بجے 26 نمبر چونگی کے قریب پولیس نے روکا۔ تلاشی کے دوران جب ان کے بیٹے نے ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو پولیس اہلکاروں نے اس کا موبائل فون چھین کر ویڈیو ڈیلیٹ کر دی۔ بعد ازاں اہلکاروں نے ان سے مبینہ طور پر رقم وصول کی اور کسی قسم کی ایف آئی آر یا پرچہ درج کیے بغیر انہیں جانے دیا۔

ظفر نقوی کا کہنا ہے کہ ہماری تین نسلوں میں کبھی سگریٹ تک استعمال نہیں کیا گیا۔ اگر واقعی گاڑی سے کوئی منشیات برآمد ہوئی تھی تو قانونی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ پرچہ کیوں نہیں دیا؟ اور ہمارے مہمانوں کی عزتِ نفس مجروح کیوں کی گئی؟

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہم سنتے تھے کہ اس طرح کے واقعات پیش آئے ہیں اور اب یہ واقعہ ہمارے اپنے ساتھ پیش آ گیا ہے۔ دارالحکومت میں قانون کے رکھوالے شہریوں کو بلیک میل کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس کرپشن میں سرفہرست اداروں میں شمار ہوتی ہے اور اس واقعے نے ان خدشات کو مزید تقویت دی ہے۔

انہوں نے وفاقی وزیرِ داخلہ اور آئی جی اسلام آباد پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف انکوائری کرائی جائے، ملوث اہلکاروں کی نشاندہی کی جائے اور انہیں قانون کے مطابق قرارِ واقعی سزا دی جائے۔

اس پر ردعمل دیتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے کہا کہ آپ کی شکایت متعلقہ افسران کو بھیج دی گئی ہے۔ ہمیں شکایت کنندہ کا رابطہ نمبر بذریعہ ڈائریکٹ میسج بھیج دیں۔

ظفر نقوی نے سوشل میڈیا پوسٹ ایکس میں بتایا کہ وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی آپریشنز جواد اور ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے رابطہ کر کے اظہارِ ہمدردی کیا ہے اور ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر ایس ایس پی آپریشنز سے ملاقات کر کے آئے ہیں جہاں نہ صرف اپنے کیس پر گفتگو کی بلکہ اسی نوعیت کی دیگر شکایات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ شہری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے بروقت اور مثبت ردِعمل دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد انہوں نے اپنے رشتہ داروں اور مہمانوں کو بھی صورتِ حال سے آگاہ کر دیا ہے جو شدید پریشانی کا شکار تھے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں سیکورٹی کے نام پر کسی بھی شہری کے ساتھ ایسی حرکت نہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک شہر جو دل میں اتر گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟