واٹس ایپ نے اپنے فارورڈنگ انٹرفیس کو اپ گریڈ کرتے ہوئے گروپ بنانے اور مواد شیئر کرنے کے آپشنز کو مزید نمایاں اور آسان بنا دیا ہے۔
ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اپ ڈیٹ میں کچھ صارفین کو ری آرگنائزڈ فارورڈ پِکر انٹرفیس آزمانے کی سہولت مل رہی ہے، جو صارف دوست ڈیزائن کے تحت تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ اپ ڈیٹس: سخت ترین سیکیورٹی سیٹنگز کا نیا آپشن بھی شامل
پرانے ورژن میں منتخب کردہ کانٹیکٹس اور گروپس اسکرین کے نیچے دکھائی دیتے تھے، ساتھ ہی میسج شامل کرنے کا باکس اور سینڈ بٹن موجود ہوتا تھا۔ نئے ڈیزائن میں منتخب کانٹیکٹس اور گروپس کو اسکرین کے اوپر منتقل کردیا گیا ہے، جس سے انٹرفیس زیادہ صاف اور جدید نظر آتا ہے۔
پرانے سینڈ بٹن کی جگہ اب ایک بڑا فارورڈ بٹن دے دیا گیا ہے، جو مزید نمایاں ہے۔ اس کے علاوہ فارورڈ بٹن کے قریب نیا آپشن بھی شامل کیا گیا ہے جس کے ذریعے کم از کم دو کانٹیکٹس منتخب ہونے پر فوراً نیا گروپ بنایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کو بغیر فعال سم کارڈ کے استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا، نیا قانون نافذ
یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ بیٹا فار اینڈروئیڈ کے چند صارفین کے لیے دستیاب ہے، جبکہ آئندہ اپ ڈیٹ میں اسے تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔
واٹس ایپ ایک نیا سیکیورٹی فیچر بھی متعارف کرا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے اکاؤنٹ کے لیے مزید سخت پرائیویسی سیٹنگز استعمال کر سکیں گے۔ کمپنی کے مطابق یہ آپشن صارفین کو آن لائن خطرات سے اضافی تحفظ فراہم کرے گا۔













