برطانیہ کے میوزیم سے 600 قیمتی نوادرات چوری، ہندوستانی تاریخی اشیا بھی شامل

جمعہ 12 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے شہر برسٹل میں واقع میوزیم سے 600 سے زائد قیمتی نوادرات کی بڑی چوری نے حکام کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جن میں برصغیر کے دورِ استعمار کی متعدد بھارتی اشیا بھی شامل ہیں۔ پولیس نے 2 ماہ بعد واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرتے ہوئے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔

برطانیہ کے شہر برسٹل میں واقع برٹش ایمپائر اینڈ کامن ویلتھ کلیکشن سے 600 سے زائد قیمتی نوادرات چوری کر لیے گئے جن میں بھارت سے تعلق رکھنے والی اہم تاریخی اشیا بھی شامل ہیں۔ ایون اینڈ سمرسیٹ پولیس کے مطابق یہ واردات 25 ستمبر کو رات 1 سے 2 بجے کے درمیان پیش آئی۔

یہ بھی پڑھیں:لوور میوزیم میں پانی کا رساؤ: مصری نوادرات کی سینکڑوں نایاب کتابیں متاثر

پولیس نے 4 مشتبہ گورے مردوں کی دھندلی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرتے ہوئے عوام سے ان افراد کی شناخت میں مدد کی درخواست کی ہے۔

پولیس کے بیان میں بتایا گیا کہ چوری شدہ اشیا میں ایک ہاتھی دانت سے بنا بدھ مجسمہ اور ایسٹ انڈیا کمپنی کے ایک افسر کی بیلٹ بکل بھی شامل ہے۔ تفتیشی افسر ڈین برگن نے کہا کہ یہ چوری ہمارے شہر کے لیے ایک بڑا نقصان ہے کیونکہ ان میں متعدد اشیا ثقافتی و تاریخی اہمیت رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیرس: میوزیم سے چوری کے بعد بچ رہنے والے جواہرات بینک آف فرانس منتقل

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نوادرات مختلف عطیات کا حصہ تھے اور برطانوی تاریخ کے پیچیدہ پہلوؤں کو سمجھنے میں معاون تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک کی تفتیش میں سی سی ٹی وی شواہد، فرانزک تحقیقات اور متعلقہ افراد سے پوچھ گچھ شامل ہے۔

پولیس کی جانب سے یہ اپیل 2 ماہ بعد کیوں جاری کی گئی، اس بارے میں حکام نے کوئی وضاحت نہیں دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انجری کے بعد واپسی مشکل، نیمار ایک بار پھر برازیل کے اسکواڈ سے باہر

سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے زراعت، معاشی سلامتی اور عوامی بہبود پر کیا اثرات پڑسکتے ہیں؟

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟

سلیم خان کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا، گھر کب جائیں گے؟

نائیجیریا میں خودکش دھماکوں کی لہر، 23 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا