بالی ووڈ کی نئی ایکشن فلم ’دھُرندھر‘ 5 دسمبر کو بھارت میں ریلیز ہوئی جس نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی ہے۔ فلم میں اداکار اکشے کھنہ کی جانب سے نبھایا گیا کردار ’رحمان ڈکیت‘ خاص طور پر وائرل ہو رہا ہے۔
You made it viral! So now it’s here, Sher-E-Baloch's absolute 'Bang-er'! 🔥
Book your tickets.
🔗 – https://t.co/cXj3M5DFbc#Dhurandhar Blazing In Cinemas Now!@RanveerOfficial #AkshayeKhanna @duttsanjay @ActorMadhavan @rampalarjun #SaraArjun @bolbedibol @AdityaDharFilms… pic.twitter.com/TFzUJeLYBi— Jio Studios (@jiostudios) December 7, 2025
کردار کی انٹری، رقص اور پس منظر میں چلنے والا گانا انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز پر متعدد ریلز کی صورت میں شیئر کیا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اگرچہ فلم کے ہیرو رنویر سنگھ ہیں تاہم اکشے کھنہ نے اپنی پرفارمنس سے توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

اسی حوالے سے پاکستانی اداکار بلال قریشی نے بھی ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’فلم میں پاکستان کی تضحیک کرنے کی کوشش کے باوجود حقیقت یہ ہے کہ پاکستانی کردار ہی نے آپ کی عزت بچائی‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ اکشے کھنہ کو پاکستان کا شکر گزار ہونا چاہیے کیونکہ ان کے مطابق جب تک وہ انڈین کردار کرتے رہے فلمیں فلاپ ہوئیں اور جیسے ہی پاکستانی کردار نبھایا وہ لیجنڈ بن گئے۔













