غزہ میں جنگ بندی مستقل ہونی چاہیے، ترک صدر اردوان

جمعہ 12 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ غزہ میں جاری جنگ بندی نہایت نازک ہے۔ اسے مستقل بنانے کے لیے عالمی برادری کی مضبوط اور مسلسل حمایت اشد ضروری ہے۔

ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں منعقدہ انٹرنیشنل پیس اینڈ ٹرسٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیلی خلاف ورزیوں کے باوجود  غزہ میں جنگ بندی قائم ہے تاہم اس کی نازک صورتحال عالمی برادری کی توجہ اور مؤثر کردار کی متقاضی ہے۔

غزہ میں جاری جنگ بندی نہایت نازک ہے اور اسے مستقل بنانے کے لیے عالمی برادری کی مضبوط اور مسلسل حمایت اشد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ جنگ بندی نازک ہے، عالمی برادری کی حمایت مضبوط اور مسلسل رہنی چاہیے۔

غزہ میں تباہی اور فلسطینی ریاست کا حل

صدر اردوان نے بتایا کہ اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں میں 70 ہزار سے زائد فلسطینی، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، شہید ہو چکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 71 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات کے پیش نظر مستقل جنگ بندی اور دو ریاستی حل انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔

اردوان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2800 کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعمیرِ نو اور دیرپا استحکام کے لیے ایک اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کا حق ادا کرے۔

خطّے میں ترکیہ کا کردار اور عالمی سفارتکاری

ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ اپنی تاریخ، جغرافیے اور تہذیب سے حاصل ذمہ داری کے تحت عالمی سطح پر امن اور مکالمے کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی بحالی اور سفارتی کوششوں پر زور دیا اور کہا کہ ترکیہ اِستنبول پراسیس سمیت ہر اس اقدام کی حمایت کرے گا جو جنگ بندی کے قیام میں مدد دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟