نقیب اللہ قتل کیس میں مفرور 7 ملزمان کی حفاظتی ضمانت منظور

منگل 23 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مشہور نقیب اللہ قتل کیس میں مفرور 7 ملزمان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

منگل کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہونے والی سماعت میں ملزمان کے وکیل عامر منسوب عدالت میں پیش ہوئے۔

عامر منسوب ایڈووکیٹ نے عدالت کے رو برو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے مئوکلین کو کبھی نہیں کہا گیا کہ تم لوگ قتل میں ملوث ہو۔ یہ لوگ نوکریاں کررہے ہیں، ان کو کبھی وارنٹ بھی نہیں دیا گیا۔ جب انھیں معلوم ہوا تو یہ آئے ہیں۔

عامر منسوب نے بتایا کہ ملزم امان اللہ کو حیدر آباد ہائیکورٹ سے اغوا کیا گیا حالانکہ استغاثہ کے 2 گواہ اپنے بیان میں کہہ چکے ہیں کہ امان اللہ موقع پر موجود نہیں تھا۔ اس کے علاوہ ملزمان کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں صرف شعیب شیخ پر ایک مقدمہ ہے اور یہ ٹرائل کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزمان کی 2 مقدمات میں حفاطفی ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے ملزمان کو ڈیڑھ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

ملزمان میں سب انسپکٹرامان اللہ مروت، شعیب شوٹرسمیت 7 افراد شامل شامل ہیں۔

یاد رہے کہ نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار سمیت 18 ملزمان بری ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp