آزاد پتن، مسافر بس دریائے جہلم میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق

جمعہ 12 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کی تحصیل ہجیرہ کے آزاد پتن میں مسافر وین دریائے جہلم میں گرگئی، جس سے 10مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

جمعرات کی صبح راولپنڈی سے جانے والی ایک مسافر وین آزاد پتن کے مقام پر دریائے جہلم میں جا گری، ریسکیو حکام کے مطابق ابھی تک 10 مسافروں کی لاشیں نکال دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چکوٹھی: جوان لڑکی نے خود کو دریائے جہلم کے سپرد کردیا

حادثے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس، انتظامیہ کے افسران اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے 4 مسافروں کو ریسکیو کرلیا اور انہیں طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو افسر کا کہنا ہے کہ مزید مسافروں کی تلاش کے لیے کشتیوں کے علاوہ انڈر واٹر ریسکیو آپریشن جاری ہے، تاہم دریا میں پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کے باعث آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد، لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آنے والے مسافروں نے اپنی جانیں کس طرح بچائیں؟

دریں اثنا سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف ٹریفک افسر کو حادثے کی وجوہات کی تحقیات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 24 اگست کو اسی گاراری پل پر ایک بس کے دریائے جہلم میں گرنے سے 24 افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ اکتوبر 2024 میں کاهوٹہ-ہاجرہ آزاد جموں و کشمیر روڈ پر ایک اور حادثے میں 14 سے زائد مسافر شدید زخمی ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp