ایران: انسانی حقوق کی نوبیل انعام یافتہ کارکن نرگس محمدی گرفتار

جمعہ 12 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایرانی حکام نے نوبیل امن انعام یافتہ اور انسانی حقوق کی سرگرم رہنما نرگس محمدی کو جمعہ کے روز دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔

نرگس کے فاؤنڈیشن کے مطابق نرگس محمدی کو ایرانی سیکیورٹی اور پولیس اہلکاروں نے خسرو علی‌کردی جو حال ہی میں اپنے دفتر میں مردہ پائے گئے تھےکی یادگاری تقریب کے دوران حراست میں لیا۔

یہ بھی پڑھیے: ’جنگ کبھی جمہوریت، انسانی حقوق یا آزادی نہیں لاتی‘ ایرانی نوبل انعام یافتہ نرگس محمدی کی اسرائیل کی مذمت

یہ واضح نہیں کہ انہیں ایران میں کس مقام پر گرفتار کیا گیا۔

نرگس محمدی، جو ایران کی سب سے نمایاں انسانی حقوق کی وکیلوں میں شمار ہوتی ہیں، کو 2023 میں نوبیل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔ گزشتہ 2 دہائیوں کا زیادہ تر وقت انہوں نے تہران کی بدنامِ زمانہ ایوین جیل میں گزارا، جہاں حکومت کے ناقدین کو رکھا جاتا ہے۔

دسمبر 2024 میں ایرانی حکام نے ان کی قید 3 ہفتوں کے لیے معطل کی تھی تاکہ وہ اپنی سرجری سے صحت یاب ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیے: نوبل امن انعام يافتہ نرگس محمدی نے جيل ميں بھوک ہڑتال شروع کردی

نرگس محمدی کو جلد ہی دوبارہ جیل منتقل کیے جانے کی توقع تھی، جہاں وہ مجموعی طور پر 31 سال قید کی سزائیں بھگت رہی ہیں۔ انہیں قومی سلامتی کے خلاف کارروائیوں اور ریاست مخالف پروپیگنڈہ پھیلانے کے الزامات کا سامنا ہے۔

گزشتہ ایک سال میں وہ مسلسل اپنی سرگرمی جاری رکھے ہوئے تھیں اور ایران میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر عالمی فورمز پر آواز اٹھاتی رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟