پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی سابق اہلیہ اور سماجی رہنما جمائما گولڈ اسمتھ نے ایکس پر اپنے فالوورز میں مسلسل کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اپنی ایکس پوسٹ میں جمائما نے کہا کہ گزشتہ 2 برسوں کے دوران ان کے فالوورز کی تعداد 2.8 ملین سے کم ہو کر 2.5 ملین تک پہنچ گئی ہے۔
جمائما کے بقول اس تبدیلی کی وجہ سمجھنے کے لیے انہوں نے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ گروک سے سوال پوچھا، جس نے انہیں بتایا کہ یہ کمی ’الگورتھمک تھروٹلنگ‘، ’ڈی بوسٹنگ‘ اور حکومتی دباؤ کے باعث ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: میرے بچوں کو 22 ماہ سے والد سے ملنے نہیں دیا جا رہا، جمائما نے ایلون مسک سے کیا اپیل کردی؟
جمائما کے مطابق گروک نے انہیں بتایا کہ پی ٹی آئی کے حامیوں اور فلسطین سے متعلق مواد پوسٹ کرنے والے صارفین نے بھی اسی طرح کی کمی کی شکایات کی ہیں۔ بعض بڑے اکاؤنٹس نے 2024 اور 2025 میں ہزاروں فالوورز کھونے کی اطلاع دی۔
My followers have been falling steadily over the last 2 years- EG. 2.8M to 2.5M since July. I asked Grok whether this was content related- The reply below can be summarised as: Yes, this happens if you are tweeting criticism of the Pakistani and/ or Israeli governments, thanks… pic.twitter.com/5ZOFq1lNQZ
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) December 11, 2025
گروک کے مطابق، ایکس پر مبینہ طور پر ایسے اکاؤنٹس کی رسائی کم کی جا رہی ہے جو پاکستانی یا اسرائیلی حکومتوں پر تنقید کرتے ہیں۔
جمائما کے شیئر کردہ متن کے مطابق، ایکس پر سخت کارروائی کی بجائے خاموشی سے رسائی گھٹانے کا طریقہ اپنایا جاتا ہے تاکہ کھلی سنسرشپ کا تاثر نہ پیدا ہو۔
یہ بھی پڑھیے: والدہ کے انتقال پر جمائما خان جذباتی، عمران خان نے تعزیتی پیغام میں کیا کہا؟
گروک نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں پی ٹی آے اور بین الاقوامی سطح پر دیگر اداروں کی نشاندہی کے بعد تنقیدی مواد کو نمایاں ہونے سے روکا جاتا ہے جبکہ پاکستانی حکومت کے حامی اکاؤنٹس کی رسائی بڑھ جاتی ہے۔
جمائما نے اپنے بیان میں کہا کہ ایلون مسک کبھی کبھار اس ‘خرابی کو درست’ کرنے کا دعویٰ کرتے رہتے ہیں تاہم ایسا ہوتا نہیں۔














