صدر، وزیراعظم کی سلطان گولڈن کو مبارکباد، سرفراز بگٹی نے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا

ہفتہ 13 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر سلطان گولڈن کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے سلطان محمد گولڈن کی جانب سے دو نئے عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر انعام دینے کا اعلان کیا۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سلطان گولڈن نے عالمی سطح پر بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلطان محمد گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے سلطان  گولڈن کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر باصلاحیت نوجوان کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، بلوچستان کا ٹیلنٹ صرف مواقع کا منتظر ہے۔

وزیراعظم کا خراج تحسین

دوسری جانب وزیراعظم  شہباز شریف نے بھی ریورس کار ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑنے پر سلطان گولڈن کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے سلطان گولڈن کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سلطان گولڈن نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تھل جیپ ریلی میں لیگی خاتون ایم پی اے اور ڈی سی لیہ کے درمیان ڈرائی فروٹس تنازع کیا ہے؟

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کھیلوں کے ہر شعبے میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے تاکہ نوجوان عالمی سطح پر ملک کا نام مزید بلند کرسکیں۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی سلطان گولڈن کو عالمی ریکارڈ پر مبارکباد

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ریورس ڈرائیونگ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر سلطان گولڈن کو مبارکباد دی ہے۔

صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سلطان گولڈن کی یہ کامیابی پاکستانیوں کے حوصلے، مہارت اور لگن کی عکاس ہے، جبکہ اس کارنامے سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص مزید مضبوط ہوا ہے۔

صدرِ مملکت نے سلطان گولڈن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس ڈرائیونگ میں ایک میل کا فاصلہ محض 57 سیکنڈ میں طے کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل تیز ترین ریورس ڈرائیونگ کار کا ریکارڈ ایک امریکی اسٹنٹ مین نے 2022 میں قائم کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟