پاکستان بار کونسل انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کو پنجاب میں سبقت حاصل

ہفتہ 13 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے پنجاب کی 11 میں سے 8 نشستیں جیت کر سبقت حاصل کر لی ہے، جبکہ حامد خان گروپ کے امیدوار 2 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کی مشترکہ اعلامیہ، قانون کی بالادستی اور آئینی عدالت کے قیام کی حمایت

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے سلمان اکرم راجہ اور شفقت چوہان پاکستان بار کونسل کے ممبر منتخب ہو گئے ہیں۔ اسی طرح اعظم نذیر تارڑ، احسن بھون، پیر مسعود چشتی، عامر سعید راں، طاہر نصیر اللہ وڑائچ، حفیظ الرحمان چوہدری، ثاقب اکرم گوندل اور عاصمہ جہانگیر گروپ کے سید قلب حسن بھی پاکستان بار کونسل کے ممبر منتخب ہوئے ہیں۔

کامیاب امیدواروں کے حتمی نتائج کا اعلان 22 دسمبر کو کیا جائے گا۔

اسلام آباد کی نشست پر رضوان عباسی کامیاب

اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں مجموعی طور پر 5 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق راجہ رضوان عباسی 3 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ سید قمر حسین شاہ سبزواری ایڈووکیٹ 2 ووٹ حاصل کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بار کونسل کے انتخابات، 23 نشستوں کے لیے پولنگ جاری

اسلام آباد بار کونسل کے 5 ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، جن میں عبدالرحمن باجوہ، راجہ علیم عباسی، حفیظ اللہ یعقوب، محمد ظفر کھوکھر اور آصف عرفان شامل تھے۔

اسلام آباد سے پاکستان بار کونسل کی رکنیت کے لیے 2 امیدوار مدمقابل تھے، جن میں راجہ رضوان عباسی اور سید قمر حسین شاہ سبزواری ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہوا۔

خیبرپختونخوا میں بھی پاکستان بار کونسل کے 4 ممبران کا انتخاب ہوا جہاں جمعیت علمائے اسلام کے نوید اختر ایڈووکیٹ، ملگری وکیلان کے رحمان اللہ شاہ ایڈوکیٹ، انصاف لائرز فوم کے ستار خان ایڈووکیٹ اور جماعت اسلامی کے وکلا ونگ آئی ایل ایم کے قاضی ارشد پاکستان بار کونسل کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو سیاسی رنگ دینے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی