انقلاب منچہ کے کنوینیئر پر حملہ: بنگلہ دیشی حکومت کا ملزم کی گرفتاری میں مدد پر 50 لاکھ ٹکا انعام کا اعلان

ہفتہ 13 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سیاسی پلیٹ فارم انقلاب منچہ کے کنوینیئر شریف عثمان بن ہادی پر حملے کے مرکزی ملزم فیصل کی گرفتاری میں مدد پر 50 لاکھ ٹکا انعام کا اعلان کر دیا۔

یہ اعلان داخلہ امور کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد جہانگیر عالم چوہدری نے ہفتے کے روز سیکریٹریٹ میں امن و امان کی کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد کیا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش پولیس نے انتخابی امیدوار پر حملہ آور شخص کی تصویر جاری کر دی

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت شریف عثمان بن ہادی پر ہونے والے حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے اور اس واقعے کو انتہائی ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ حملے میں ملوث تمام افراد کو فوری طور پر گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

جہانگیر عالم چوہدری نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ حملہ آوروں کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ اس واقعے میں ملوث کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے عوام سے مکمل تعاون کی بھی اپیل کی۔

داخلہ امور کے مشیر نے اس حملے کو آئندہ قومی پارلیمانی انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے یا سبوتاژ کرنے کی کسی بھی کوشش کو حکومت سختی سے کچل دے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ عبوری حکومت جولائی کی عوامی تحریک میں نمایاں کردار ادا کرنے والے فرنٹ لائن کارکنوں کی خصوصی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے، اور ان افراد کے لیے پہلے ہی خصوصی حفاظتی اقدامات نافذ کیے جا چکے ہیں۔

جہانگیر عالم چوہدری کے مطابق لوٹے گئے اور غیر قانونی اسلحے کی بازیابی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ حکومت نے ملک بھر میں سیکیورٹی آپریشن فوری طور پر شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش: جمہوریت دشمن کوششوں کیخلاف سیاسی جماعتوں کا اظہار  یکجہتی

انہوں نے انعام کے اعلان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 50 لاکھ ٹکا کا یہ انعام خاص طور پر فیصل کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والی معلومات کے لیے رکھا گیا ہے، جو عثمان ہادی پر حملے کا ملزم ہے۔

اس واقعے کے بعد بنگلہ دیش میں سیاسی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے، مختلف جماعتوں اور رہنماؤں نے اس حملے کو انتخابات سے قبل جمہوریت اور عوامی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سڈنی حملے کے مرکزی کردار ساجد اکرم کا بھارتی پاسپورٹ منظرِ عام پر آ گیا

دوست ممالک کی کوششوں سے کابل میں افغان علما کا جرگہ، پاکستان کا خیر مقدم اور امن کے قیام پر زور

پی آئی اے کی نجکاری کے آخری مراحل میں، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کا بوجھ کون اٹھائے گا؟

سابق وزیرِاعلیٰ مہاراشٹر پرتھوی راج چاؤن کا جنگ میں بھارت کی شکست کے اعترافی بیان پر معافی مانگنے سے انکار

ڈیجیٹل اصلاحات، ادارہ جاتی احتساب اور عالمی اعتماد، پاکستان کی شفاف حکمرانی کی نئی حقیقت

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں