آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر یہودی تہوار کے دوران فائرنگ، 12 افراد ہلاک

اتوار 14 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں واقع دنیا کے مشہور بونڈی بیچ پر یہودی تہوار کے موقع پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ حملے میں کم از کم 12 افراد جان سے گئے جبکہ 30 سے زیادہ زخمی ہوئے، جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں طوفانی بارش اور سردی سے 3 بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈی بیچ پر اتوار کے روز یہودی تہوار ہنوکا کی تقریب کے دوران مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 30 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کے بعد دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کم از کم ایک حملہ آور بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ایک عینی شاہد نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس نے کم از کم 12 افراد کو زمین پر گرتے دیکھا اور ہر طرف خون پھیلا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی فوج کی غزہ سٹی میں کارروائی، حماس کے اہم کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ

آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے واقعے کو انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی سروسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور جانیں بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے آسٹریلیا میں یہودی عبادت گاہوں، عمارتوں اور گاڑیوں پر متعدد حملے ہو چکے ہیں۔ بونڈی بیچ، جو سیاحوں اور مقامی افراد میں بے حد مقبول ہے، عام طور پر ہفتہ وار تعطیلات میں لوگوں سے بھرا رہتا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائرنگ کے دوران لوگ خوفزدہ ہو کر ادھر اُدھر بھاگتے رہے، جبکہ پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو قابو میں لیا۔ حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان 860 دنوں میں 870 ملاقاتیں کرچکے ہیں، حکومتی ترجمان

بوندی فائرنگ کیس: نوید اکرم پر 15 قتل اور دہشتگردی سمیت 59 الزامات عائد

پاکستان میں موٹر سائیکل اور تھری ویلر کی فروخت میں حیران کن اضافہ

سولر صارفین کے لیے بڑا دھچکا، نیپرا کی نئی تجاویز سے کتنا نقصان ہو گا؟

فٹبال اسٹار میسی کا ونتارا کا دورہ: جنگلی حیات کے ساتھ ملاقات اور موج مستی

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں