آئندہ قومی پارلیمانی انتخابات اور ریفرنڈم سے قبل بنگلہ دیش پولیس نے تمام سیاسی جماعتوں کے لیے جامع سیکیورٹی پروٹوکول جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ ہدایات اتوار کے روز جاری کی جائیں گی تاکہ انتخابی عمل کے دوران امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔
مجوزہ سیکیورٹی گائیڈ لائنز کے تحت سیاسی رہنماؤں اور ممکنہ انتخابی امیدواروں کو اپنی رہائش گاہوں، دفاتر، آمد و رفت، عوامی جلسوں اور سائبر اسپیس میں سیکیورٹی سے متعلق واضح ہدایات دی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے عام انتخابات اور ریفرنڈم کی تاریخ کا حتمی اعلان ہوگیا
حکام نے حالیہ عوامی تحریک کے صفِ اول کے رہنماؤں اور دیگر اہم سیاسی شخصیات کو اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے انقلابی منچ کے ترجمان اور ڈھاکہ-8 کے ممکنہ آزاد امیدوار شریف عثمان ہادی پر حملے کے مرکزی ملزم اور اس کے کئی ساتھیوں کی شناخت کر لی ہے۔
🔍 Fresh Insight: The Attempted Assassination of Sharif Osman Hadi Exposes Serious Security Faultlines
The attack on Sharif Osman Hadi has become a stark reminder of how exposed Bangladesh’s political landscape truly is. Independent and emerging voices remain dangerously… pic.twitter.com/BthfQjbmpv
— BDMilitary (@BDMILITARY) December 12, 2025
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھرپور کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
پولیس کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل قبضے میں لے لی گئی ہے جبکہ فنگر پرنٹس سمیت فورینزک تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:بنگلہ دیش میں عام انتخابات سے قبل سیاسی تشدد میں خطرناک اضافہ
مرکزی ملزم کو ملک سے فرار ہونے سے روکنے کے لیے اس کی تصاویر اور شناختی معلومات تمام امیگریشن چیک پوسٹس کو فراہم کر دی گئی ہیں۔
سرحدی علاقوں میں بارڈر گارڈ بنگلہ دیش اور ریپڈ ایکشن بٹالین کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:بنگلہ دیش کی آئندہ عام انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے کامن ویلتھ سے تعاون کی درخواست
حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کی لوکیشن ملک کے اندر متعدد بار ٹریس کی گئی، تاہم ان کے بار بار ٹھکانے تبدیل کرنے کے باعث تاحال گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔
تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ مرکزی ملزم خود کو آئی ٹی کاروباری شخصیت ظاہر کرتا رہا اور حالیہ برسوں میں کئی ممالک کا سفر کر چکا ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش: انتخابات سے قبل غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے خصوصی سیل قائم
ریکارڈ کے مطابق اس کا آخری غیر ملکی سفر 21 جولائی کو سنگاپور تھا۔
پولیس نے حملے میں ملوث ہونے کے شبہے میں مزید افراد کو بھی قریبی نگرانی میں لے لیا ہے۔














