سڈنی فائرنگ واقعہ: اپنی جان پر کھیل کر کئی جانیں بچانے والا مسلمان شہری احمد ہیرو قرار

اتوار 14 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی بیچ پر پیش آنے والے ہولناک فائرنگ کے واقعے میں ایک مسلمان شہری احمد ال احمد نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر حملہ آور کو قابو میں کیا، جس سے کئی افراد کی جانیں بچ گئیں۔

رپورٹس کے مطابق، دو افراد نے سڈنی کے مشہور ساحل پر موجود شہریوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور تقریباً 30 زخمی ہوئے۔ پولیس نے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیا اور بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک حملہ آور بھی شامل تھا، جبکہ دوسرے حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اس دوران، 43 سالہ احمد ال احمد نے نہ صرف ایک حملہ آور پر قابو پایا بلکہ اس کا اسلحہ بھی چھین لیا۔ احمد سڈنی میں پھلوں کی دکان چلاتے ہیں اور دو بچوں کے والد ہیں۔ حملہ آور پر قابو پانے کی کوشش کے دوران احمد کو اپنے بازو پر دو گولیاں لگیں، تاہم اسپتال ذرائع کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ مکمل صحت یابی کی جانب ہیں۔

سوشل میڈیا پر واقعے کی متعدد ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جن میں احمد کو حملہ آور پر قابو پاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین نے احمد کی بہادری کو سراہا اور انہیں ہیرو قرار دیا۔ آسٹریلوی میڈیا بھی احمد کی کارکردگی کی تعریف کر رہا ہے، جسے نہ صرف بہادری بلکہ انسانی ہمدردی کی ایک مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: سڈنی حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب، فائرنگ کرنے والا ملزم افغانی نکلا

احمد مسلمان ہیں، اور ان کی عمر 43 سال ہے، جن کے 2 بچے ہیں اور وہ سڈنی میں پھل فروخت کرتے ہیں۔

یہ واقعہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ شہری اپنی ہمت اور جرات سے خطرناک حالات میں بھی دوسروں کی جانیں بچانے کی طاقت رکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سڈنی حملے کے مرکزی کردار ساجد اکرم کا بھارتی پاسپورٹ منظرِ عام پر آ گیا

دوست ممالک کی کوششوں سے کابل میں افغان علما کا جرگہ، پاکستان کا خیر مقدم اور امن کے قیام پر زور

پی آئی اے کی نجکاری کے آخری مراحل میں، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کا بوجھ کون اٹھائے گا؟

سابق وزیرِاعلیٰ مہاراشٹر پرتھوی راج چاؤن کا جنگ میں بھارت کی شکست کے اعترافی بیان پر معافی مانگنے سے انکار

ڈیجیٹل اصلاحات، ادارہ جاتی احتساب اور عالمی اعتماد، پاکستان کی شفاف حکمرانی کی نئی حقیقت

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں