سڈنی کے بوندی ساحل پر ہونے والے ہلاکت خیز دہشتگرد حملے کے بعد آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق ایڈیلیڈ اوول میں اضافی پولیس نفری، مسلح سیکیورٹی یونٹس اور چیک پوائنٹس تعینات کیے جائیں گے۔
Josh Tongue 🔁 Gus Atkinson
With the Ashes on the line, England make one change to their Playing XI for the crucial Adelaide Test 👊#WTC27 | #AUSvENG | Read more 👉 https://t.co/PKXMRepeEX pic.twitter.com/bqEq7Hn6U2
— ICC (@ICC) December 15, 2025
تیسرا ایشز ٹیسٹ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو رہا ہے۔ جنوبی آسٹریلیا کے وزیراعلیٰ پیٹر ملیناؤسکس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ کسی مخصوص خطرے کی اطلاع نہیں، تاہم بوندی واقعے کے بعد احتیاطی تدابیر کے تحت سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
پولیس کمشنر گرانٹ اسٹیونز کے مطابق سیکیورٹی ریسپانس سیکشن (SRS) کے خصوصی تربیت یافتہ اہلکار ایڈیلیڈ اوول اور اطراف میں تعینات ہوں گے۔ یہ اہلکار بلٹ پروف جیکٹس، رائفلز اور دیگر حفاظتی سازوسامان سے لیس ہوتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اضافی چیک پوائنٹس، بڑھتی ہوئی پولیس موجودگی اور ہجوم کے بہتر انتظامات کے ذریعے کھلاڑیوں اور شائقین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ سیکیورٹی سخت ہونے کے باوجود تماشائی ایک محفوظ اور منظم میچ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
ادھر وزیر اعلیٰ نے بوندی حملے کے تناظر میں یہودی برادری سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے بھی مشترکہ بیان میں حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
Australia and England’s cricketers have offered heartfelt condolences to everyone affected by last night’s terror attack in Bondi. It has cast a sombre feeling over the third Ashes test at Adelaide Oval on Wednesday, one which England must win to stay in the series. @Tom_Wilson7 pic.twitter.com/leMmT267EL
— 7NEWS Adelaide (@7NewsAdelaide) December 15, 2025
ایڈیلیڈ اوول میں پرچم سرنگوں کر دیے گئے ہیں جبکہ بدھ کو میچ کے آغاز سے قبل متاثرین کے لیے خراجِ عقیدت پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کو ایشز سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔














