’جی ایچ کیو جانا ہے جی ایچ کیو! میم کنول شوذب نے کہا ہے‘، PTI ایم پی ایز کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

بدھ 24 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی میں واقع پا ک فوج کے ہیڈ کوارٹر( جی ایچ کیو) پر دھاوا بولنے سے متعلق پی ٹی آئی کی سابق خواتین ایم پی ایز کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔

آڈیو میں تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے فرح مختلف کارکنان کو ایم این اے کنول شوذب کا پیغام دے رہی ہیں۔ ایم پی اے فرح تحریک انصاف کی خصوصی کمیٹی کی ممبر سبرینا سے کہہ رہی ہیں کہ ’’نیٹ آف ہوا  ہے سبرینا! میں نے تجھے کہا تھا، پھر شازیہ نے مجھے عقل دی کہ نیٹ زونگ کا چل رہا ہے نہ کوئی اور چل رہا ہے۔‘‘

ایم پی اے فرح سبرینا سے کہہ رہی ہیں کہ’’ جی ایچ کیو کی طرف جانا ہے جی ایچ کیو، میں تو نکل آئی ہوں کیوں کہ میم کنول نکلی ہوئی ہیں۔ میں نے تجھے صرف یہ بتانا تھا کہ فیض آباد وغیرہ میں آدمی جا رہے ہیں، جی ایچ کیو کی طرف میم کنول نے کہا ہے کہ آنا ہے۔ ‘‘

ایم پی اے فرح پی ٹی آئی کی ویمن ونگ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فرخندہ سے کہہ رہی ہیں کہ ’’ لیاقت باغ والی جگہ پر اتنی بری شیلنگ ہو رہی ہے، پولیس اور لڑکوں کی لڑائی ہو رہی ہے۔ اب وہ کہہ رہے ہیں کہ صدر جانے کا کوئی راستہ انہوں نے نہیں چھوڑا، انہوں نے سارے راستے بند کیے ہوئے ہیں، میں ایکسپریس وے بھی دیکھ آئی ہوں۔ یہ بھی دیکھ آئی ہوں، اب مجھے بتاؤ کیا کرنا ہے؟

فرح فرخندہ سے مزید کہہ رہی ہیں کہ ’ فیض آباد میں راشد حفیظ ہے، شفیق ہے اور سماویہ ہے، سماویہ کو دھکے مار مار کر واپس بھیج رہے ہیں مگر سماویہ ہیروئین بنی ہوئی ہے اور مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔‘‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عثمان طارق نے کیمرون گرین کو ’روتے بچے‘ سے تشبیہ کیوں دی؟

’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘، جسٹس محمد علی مظہر نے بھٹو کی پھانسی کو غیر منصفانہ قرار دیدیا

دہشت گرد بلوچوں کو ایندھن بنا رہے ہیں، پاکستان کا ایک انچ نہیں لے سکتے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

پاکستان کا خوف: بھارت کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ

انسان دوبارہ چاند کی جانب سفر کے لیے تیار، ناسا نے راکٹ میں ایندھن بھرنے کی تیاری شروع کر دی

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘