دہلی آگرہ ایکسپریس وے پر دھند کے باعث 10 گاڑیوں کا خوفناک تصادم، 4 افراد ہلاک 25 زخمی

منگل 16 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اتر پردیش کے ضلع متھرا میں منگل کی صبح شدید دھند کے باعث دہلی آگرہ ایکسپریس وے پر بڑا حادثہ پیش آیا، جہاں 7 بسوں اور 3 کاروں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک جبکہ 25 دیگر زخمی ہو گئے۔ تصادم کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

مزید پڑھیں: مسافر اور کارگو ٹرینوں کا خوفناک تصادم، 11 افراد جاں بحق، 20 زخمی

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شلوک کمار نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کم حدِ نگاہ حادثے کی بڑی وجہ بنی۔ شدید دھند کے باعث متعدد گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، جس کے بعد چند گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، مقامی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ سرچ اور ریسکیو آپریشن مکمل جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ خوش قسمتی سے کسی بھی زخمی کی حالت تشویشناک نہیں۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: زرنج اور بس میں خوفناک تصادم، آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی

ضلع مجسٹریٹ متھرا، چندر پرکاش سنگھ نے کہا کہ امدادی کارروائیوں کے لیے 12 سے زائد فائر ٹینڈرز اور 14 ایمبولینسز تعینات کی گئیں۔ زخمیوں کو سی ایچ سی بالدیو اور ضلع اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

افغان طالبان کی جارحیت ناقابل برداشت، مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا، محسن نقوی

کابل، قندھار اور پکتیا میں پاک فضائیہ کے حملے، افغان ترجمان نے تصدیق کردی

پاک فوج کے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی

پاک افغان سرحدی جھڑپیں: دشمن کی شکست مقدر ہے، افواج فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں، خواجہ آصف

ویڈیو

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

پاکستان کیخلاف مودی، افغان اور نیتن یاہو کی ممکنہ سازش، قصور سانحہ، عمران ریاض بمقابلہ شاہد آفریدی

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان