میکسیکو میں چھوٹا نجی طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

منگل 16 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میکسیکو میں چھوٹا نجی طیارہ (Cessna Citation III) گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ طیارہ اکاپولکو سے ٹولوکا کے لیے روانہ ہوا تھا، جس میں 8 مسافر اور 2 عملے کے رکن سوار تھے۔

مزید پڑھیں: فلوریڈا میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ گاڑی سے ٹکرا گیا، خاتون ڈرائیور زخمی

ابتدائی معلومات کے مطابق تصادم کے بعد آگ لگ گئی تھی، تاہم حکام نے آگ پر قابو پالیا ہے۔ مقامی میئر آنا مونیز نے بتایا کہ طیارہ ان کے میونسپلٹی میں واقع ایک صنعتی مقام سے ٹکرا گیا، جو ٹولوکا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چند میل کے فاصلے پر ہے۔

طیارے کے گرنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔ حکام نے متاثرہ علاقے کو محفوظ قرار دے دیا اور مقامی باشندوں کو واپس اپنے گھروں کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹریفک کنٹرولر کی بروقت مداخلت، غیر ملکی طیارہ حادثے سے بچ گیا

ریسکیو اور حفاظت کے اقدامات میں فائر بریگیڈ، پولیس، نیوی اور نیشنل گارڈ کی ٹیمیں شامل تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp