مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ کر اتارنے کا افسوسناک واقعہ، بھارت میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی نااہلی کی تحریک چل پڑی

منگل 16 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں ایک سرکاری تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب زبردستی اتارنے کی کوشش کی گئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر مسلم صارفین کے ساتھ ساتھ بھارتی عوام بھی بھڑک اٹھے اور اپوزیشن جماعتوں نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

کانگریس نے اس واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے نتیش کمار کی سرزنش کی اور کہا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ کا یہ رویہ ناقابلِ قبول ہے۔ ایک خاتون ڈاکٹر اپنا اپائنٹمنٹ لیٹر لینے آئی تھیں اور اس موقع پر نتیش کمار نے ان کا حجاب اتارنے کی کوشش کی جو نہ صرف بدتمیزی بلکہ ناقابلِ معافی عمل ہے۔ کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کے ذمہ دار وزیر اعلیٰ فوری طور پر استعفیٰ دیں۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے ایک بیان میں کہا کہ اگر کسی ریاست کا وزیر اعلیٰ خود اس قسم کا رویہ اختیار کر سکتا ہے تو مسلم خواتین کی عزت اور تحفظ کی ضمانت کون دے گا۔

ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ بھارت کے آئین (آرٹیکل 191 (1)(ب)) کے مطابق اگر کسی شخص کو کسی مجاز عدالت نے دیوانہ قرار دیا ہو تو وہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے لیے نااہل ہے۔ بھارتی عدلیہ کو آگے آ کر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو نااہل قرار دینا چاہیے۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آئینی اختیار کے تحت عزت اور جوابدہی لازمی ہے۔ احترام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

اشوک سوائن لکھتے ہیں کہ مودی کے اہم اتحادی اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کا حجاب زبردستی اتار دیا۔ مودی کے بھارت میں عورت دشمنی اور اسلاموفوبیا کو سرکاری طور پر جائز قرار دیا گیا ہے۔

ایک اور بھارتی صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپائنٹمنٹ لیٹر کی تقریب کے دوران ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کا حجاب زبردستی اتار دیا۔ یہ ان کی عزت، مذہبی آزادی اور جسمانی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے اور یہ رویہ کسی کے لیے بھی ناقابلِ قبول ہے۔

اپوزیشن جماعت راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے بھی اس عمل کو ان کی نیت اور ذہنی کیفیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرواز منسوخی کے بعد دلہا نے چارٹرڈ فلائٹ سے شادی میں پہنچ کر سب کو حیران کردیا

میرا دل عمران خان کے تینوں بچوں کے ساتھ ہے، مشرف زیدی نے یہ کیوں کہا؟

مسٹر چینج کے نام سے مشہور ہونے والے میاں منظور وٹو کون تھے؟

’الّن‘ کی یاد میں

بیٹی کی تحویل کے معاملے پر معروف اداکارہ کا مبینہ اغوا، شوہر کے خلاف مقدمہ درج

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں