بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ایک مسلم ڈاکٹر کا حجاب کھینچنے کے واقعے پر بھارتی دیوبندی عالم قاری اسحاق گورا نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں نریندر مودی حکومت کو بھی فوری کارروائی کرنی چاہیے۔
قاری اسحاق گورا نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو دیکھ کر صرف ان کا نہیں بلکہ پورے ملک کے عوام کا خون کھول اٹھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف وزیر اعلیٰ خواتین کی عزت کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف ایک عورت کی بے عزتی کر رہے ہیں، جو ناقابل قبول ہے۔
VIDEO | Reacting to Bihar CM Nitish Kumar pulling down the hijab (veil) of a newly recruited AYUSH doctor, Deobandi cleric Qari Ishaq Gora says, "The video that is going around on social media which on seeing boils blood of people across the country. On one hand, he talk about… pic.twitter.com/IxQGC6KPwP
— Press Trust of India (@PTI_News) December 15, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ نتیش کمار نے صرف اس خاتون کی نہیں بلکہ تمام خواتین کی بے عزتی کی ہے۔ اس پر انہیں صفائی دینے کی بجائے عوامی طور پر معافی مانگنی چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کو بھی اس واقعے پر فوری ایکشن لینا چاہیے تاکہ ایسے نمائندے اپنی حرکتوں سے باز رہیں۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں ایک سرکاری تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب زبردستی اتارنے کی کوشش کی۔ اس واقعے کے بعد عوامی سطح پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور وزیر اعلیٰ کے خلاف استعفیٰ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔














