انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (ICC) نے اسرائیل کی جانب سے دائر درخواست مسترد کردی، جس میں غزہ میں مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کو روکنے کی کوشش کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: بیلجیئم نے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ آئی سی سی کو بھجوا دیا
عدالتی فیصلے کے مطابق 2021 میں جاری نوٹس میں بعد کے واقعات بھی شامل ہیں، اس لیے نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآو گلنت کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ برقرار ہیں۔
مزید پڑھیں: بین الاقوامی فوجداری عدالت میں طالبان سپریم لیڈر اور چیف جسٹس کے ورانٹ گرفتاری کے لیے درخواست دائر
غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کے دوران 11 اکتوبر 2025 کے بعد کم از کم 391 فلسطینی ہلاک اور 1,063 زخمی ہوئے ہیں۔ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک مجموعی طور پر قریباً 70,663 فلسطینی شہید اور 171,139 زخمی ہوئے ہیں۔














