جمعت علمائے اسلام ف کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ بہار کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے مسلمان خاتون کا نقاب کھینچنے کا واقعہ کوئی نئی بات نہیں اور ایسے طرزِ عمل کی توقع انہی سے کی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: نقاب مسلمان خاتون نہیں بھارتی سیکولر ازم کے چہرے سے اترا ہے، مولانا عبدالوحید
ان کا کہنا تھا کہ جب سے نریندر مودی اقتدار میں آئے ہیں، بھارت میں مسلمانوں کے خلاف انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور یہ واقعہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
بھارتی بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی خاتون ڈاکٹر کے نقاب کھینچنے کی حرکت نریندر مودی کی مسلم مخالف پالیسی کا اصل چہرہ ہے۔ اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انسانی حقوق کی صریحاً پامالی کی گئی ہے۔
علامہ راشد محمود سومرو، سیکریٹری جنرل، جمعیت علماء اسلام سندھ pic.twitter.com/cGL4DMZOA2— WE News (@WENewsPk) December 16, 2025
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی کھلم کھلا پامالی کی گئی ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
مزید پڑھیں: ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کا بھارت میں نقاب ہٹانے کے واقعے پر سخت ردعمل، عالمی احتجاج کی اپیل
علامہ راشد محمود سومرو کے مطابق یہ واقعہ مودی حکومت اور اس کے متعصبانہ ایجنڈے کی واضح عکاسی کرتا ہے۔













