سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور سینیئر سیاستدان میاں منظور احمد وٹو لاہور میں انتقال کر گئے۔
مرحوم کی نماز جنازہ کل (17دسمبر) بروز بدھ حویلی وساوے والا اوکاڑہ میں دن 2 بجے ادا کی جائے گی۔
میاں منظور احمد وٹو کی وفات پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور صوبے و ملک کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور احمد وٹو انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔۔!! pic.twitter.com/4vhbFQJrTN
— Khurram Iqbal (@khurram143) December 16, 2025
میاں منظور احمد وٹو قومی سیاست میں ایک طویل عرصے تک متحرک رہے اور انہوں نے بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سمیت متعدد اہم سیاسی عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ انہیں ایک تجربہ کار سیاستدان اور مضبوط سیاسی کردار کے طور پر جانا جاتا تھا۔
میاں منظور احمد وٹو کی وفات کو پنجاب کی سیاست کے ایک اہم باب کا اختتام قرار دیا جا رہا ہے۔ عوامی خدمت اور سیاسی وابستگی کے حوالے سے ان کا طویل سفر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
سابق وزیراعظم پاکستان راجا پرویز اشرف، خرم جہانگیر وٹو اور دیگر نے میاں منظور احمد وٹو کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات بلندی کی دعا کی ہے۔














