سڈنی فائرنگ واقعہ میں ملوث حملہ آور کا تعلق حیدرآباد سے تھا، بھارتی پولیس نے تفصیلات بتا دیں

منگل 16 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی پولیس نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے شہر بونڈی بیچ میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والا حملہ آور ساجد اکرم اصل میں بھارتی ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد کا رہائشی تھا، تاہم اس کا اپنے خاندان سے رابطہ محدود تھا۔

مزید پڑھیں: بھارتی میڈیا کو ایک اور شرمندگی، سڈنی حملے میں ملوث شہری کے بھارتی ہونے کا اعتراف کرلیا

پولیس کے مطابق 50 سالہ ساجد اکرم پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، جبکہ اس کا 24 سالہ بیٹا اور مبینہ ساتھی نوید اکرم گولی لگنے کے بعد اسپتال میں تشویشناک حالت میں زیرِ علاج ہے۔

ریاست تلنگانہ کی پولیس نے اپنے بیان میں کہاکہ اہلِ خانہ نے واضح کیا ہے کہ انہیں ساجد اکرم کے مبینہ شدت پسندانہ خیالات یا سرگرمیوں کے بارے میں علم نہیں تھا اور نہ ہی وہ جانتے تھے کہ کس سبب سے اس میں انتہا پسندی پیدا ہوئی۔

آسٹریلوی پولیس کے مطابق باپ اور بیٹے نے گزشتہ ماہ فلپائن کا سفر کیا تھا، جہاں والد بھارتی پاسپورٹ اور بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ استعمال کیا۔ حکام اس سفر کے مقصد کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ابھی تک یہ ثابت نہیں ہو سکا کہ دونوں کا کسی دہشت گرد تنظیم سے تعلق تھا یا انہوں نے وہاں کوئی تربیت حاصل کی۔

مزید پڑھیں: سڈنی واقعہ: آسٹریلوی ایجنسیوں نے تحقیقات کے لیے بھارت سے رابطہ کرلیا

تلنگانہ پولیس نے مزید بتایا کہ ساجد اکرم 1998 میں آسٹریلیا منتقل ہونے کے بعد چھ مرتبہ بھارت آیا، جو زیادہ تر خاندانی وجوہات کی بنیاد پر تھے، اور بھارت چھوڑنے سے قبل اس کے خلاف کوئی منفی یا مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں تھا۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل سڈنی کے معروف بونڈی بیچ پر فائرنگ کے ایک ہولناک واقعے میں حملہ آور سمیت 16 افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیٹی کی تحویل کے معاملے پر معروف اداکارہ کا مبینہ اغوا، شوہر کے خلاف مقدمہ درج

عمران خان کے بیٹوں کا اسکائی نیوز کو انٹرویو، ‘ویڈیو بیان میں کونسی بات جھوٹ ہے؟’

این ڈی ایم اے کی 27ویں امدادی کھیپ فلسطین روانہ، 100 ٹن سامان بھیجا گیا

یورپی پارلیمنٹ کی منظوری، سعودی عرب اور یورپی یونین کے تعلقات میں نئی شراکت داری کی راہ ہموار

شدید دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت، ملک بھر میں اسموگ الرٹ جاری

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں

سقوط ڈھاکہ: جاوید ہاشمی جھوٹ بول رہے ہیں