عمران خان سے ملاقات میں کیا بات ہوگی یہ پہلے طے نہیں ہو سکتا، سلمان اکرم راجا

منگل 16 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سے یکجہتی کے لیے سب کو اس موقع پر موجود ہونا چاہیے، کیونکہ یہ صرف ارکان اسمبلی کی ذمہ داری نہیں۔

اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی انسان یہ نہیں بتا سکتا کہ ملاقات میں کس بارے میں بات کی جائے اور کس پر خاموش رہنا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: ’اڈیالہ پہنچو‘: پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے لیے اہم ہدایات جاری

سلمان اکرم راجا نے کہاکہ جو لوگ جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، وہ اس موقع پر ضرور موجود ہوں۔

انہوں نے سانحہ اے پی ایس کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات دوبارہ بڑھ رہے ہیں، اور قبائلی علاقوں کے انضمام کے بعد وہاں کے لوگوں کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ جیل کے رولز میں سیاسی گفتگو سے متعلق شق جنرل ضیاالحق کے دور میں شامل کی گئی تھی، تاہم کسی انسان کی زبان بندی کرنے کا دنیا کا کوئی قانون اجازت نہیں دیتا۔

واضح رہے کہ آج جیل میں عمران خان سے ملاقات کا دن ہے، تاہم دوسری جانب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی بہنوں کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا، فیکٹری ناکے پر دھرنا شروع

عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل جانے سے روکنے جانے پر فیکٹری ناکے پر ہی دھرنا دے دیا۔ اور کہا ہے کہ آج وہ واپس نہیں جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گلیات مری واٹر پائپ لائن معاہدہ

اسحاق ڈار کا ایران کے ساتھ ترجیحی شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھنے کا اعلان

پاک فضائیہ اور بنگلہ دیش ایئر فورس کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

لندن میں فلسطینی سفارتخانے کا افتتاح، برطانیہ اور فلسطین تعلقات میں نیا سنگِ میل

دبئی کا ڈرائیونگ لائسنس پاکستان میں نہیں چلے گا، ٹریفک پولیس نے اوورسیز پاکستانی کا چالان کردیا

ویڈیو

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

ٹی20 سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، شاندار روایتی استقبال

مثالی گاؤں پراجیکٹ: پنجاب کے 224 دیہات کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کا عمل جاری

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟