سندھ کے ضلع شکارپور میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: مستونگ میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کے مطابق ریلوے ٹریک پر دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، تاہم واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے باوجود ٹرین کی پٹری مکمل طور پر محفوظ ہے اور ریلوے ٹریفک معمول کے مطابق ہے۔
ان کے مطابق پولیس ٹیم اور بم ڈسپوزل اسکواڈ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، اور علاقے کو کلیئر کیا جا رہا ہے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے کی نوعیت کم شدت کی تھی، کسی بڑے خطرے کی نشاندہی نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر علاقے میں نگرانی سخت کردی گئی ہے، اور واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے ادارے الرٹ اور مشتبہ عناصر کی تلاش جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: شکارپور: ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔












