سڈنی حملہ آوروں نے نہتے لوگوں کو کیسے نشانا بنایا؟ عینی شاہدین نے تفصیلات بتا دیں

منگل 16 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی بیچ پر اتوار کے روز ہونے والے ہلاکت خیز حملے ک کی خوفناک تفصیلات عینی شاہدین نے بیان کردی ہیں، جس میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور تقریباً 30 زخمی ہوئے۔ دہشت گردی کا ہدف یہودی کمیونٹی تھی۔

گواہوں نے منظر کو قتل عام قرار دیا جس دوران بچوں، بزرگوں اور خاندانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بیچ کے قریب موجود ایک خاتون نے بتایا کہ اس نے حملہ آور کو گاڑی سے نکلتے دیکھا تو ایسا لگا جیسے وہ بیساکھیاں اٹھا رہا ہے، لیکن اس نے بڑی بندوق نکالی اور فائرنگ شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیے: مشرقی وسطیٰ سے تعلق رکھنے والا سڈنی واقعے کا دوسرا ہیرو جسے دہشتگرد سمجھ کر فائر کھولا گیا

ایک شخص نے کہا، میں نے بچوں کو ہدف بنتے دیکھا، بڑے لوگ جو حرکت نہیں کر سکتے تھے، انہیں گولی ماری گئی، ہر جگہ خون ہی خون تھا۔ یہ یہاں نہیں ہوتا، نہیں یہاں۔

عینی شاہدین کے مطابق لوگ خوفزدہ ہو کر ریسٹورنٹس، سرف کلبز اور بیت الخلا میں چھپ گئے، کچھ پانی میں کود گئے۔ کئی نے دوسروں کو خبردار کیا۔

واقعے کے دوران غیر معمولی بہادری بھی دیکھی گئی۔ ایک ویڈیو میں ایک غیر مسلح شخص کو ایک حملہ آور کا ہتھیار چھینتے اور اسے محفوظ کرنے کے مناظر دکھائے گئے۔ پولیس اہلکار بھی زخمیوں کی مدد کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال رہے تھے۔

فائرنگ کے وقت وہاں موجود عبداللہ اشرف نے بتایا کہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہونے کے باوجود ہمت نہیں ہاری۔ ایک اور گواہ نے ایک ماں کو اپنے بچوں کے ساتھ گولی لگنے کا منظر دیکھا۔

یہ بھی پڑھیے: سڈنی فائرنگ واقعہ میں ملوث حملہ آور کا تعلق حیدرآباد سے تھا، بھارتی پولیس نے تفصیلات بتا دیں

مقامی پولیس کے مطابق حملہ آور باپ بیٹے نے ماں کو بھی سارے منصوبے سے لاعلم رکھا اور ماں کو فشنگ ٹرپ پر جانے کا بتایا۔

جائے وقعہ پر پہنچنے کے بعد باپ بیٹے نے ایک پیدل چلنے کے پل پر پوزیشن سنبھالی اور نہتے لوگوں پر فائرنگ شروع کردی۔

وزیر اعظم انتھونی البانیز نے واقعے کو ایک بدترین یہودی مخالف دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ہر آسٹریلوی پر حملہ ہے۔

واقعے نے کمیونٹی کو ہلا کر رکھ دیا، گواہ اور بچ جانے والے واقعے کے دوران بہادری اور خوفناک مناظر کی داستانیں بیان کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے دائرہ اختیار میں توسیع، جنوبی پنجاب کے اضلاع بھی شامل

علامہ اقبال کے مجسمے کی تضحیک اور توہین، افسوسناک واقعے کی ویڈیو وائرل

عمران خان کو شدید نفسیاتی اذیت کا سامنا، ’ڈیتھ سیل‘ میں قید ہیں، بیٹوں کا دعویٰ

پولیس  آپریشن، واٹر کینن کا استعمال، اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی دھرنا ختم

حجاب تنازع: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف لکھنؤ میں مقدمے کی درخواست دائر

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں

سقوط ڈھاکہ: جاوید ہاشمی جھوٹ بول رہے ہیں