عمران خان کے بیٹوں کا اسکائی نیوز کو انٹرویو، ‘ویڈیو بیان میں کونسی بات جھوٹ ہے؟’

بدھ 17 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں سلیمان خان نے مبینہ طور پر کہا کہ ’میں نے سنا ہے کہ ممکن ہے میرے والد کو قتل کیا جائے، اگر ایسا ہوا تو ہم دونوں بھائی پاکستان جا کر سیاست شروع کر دیں گے‘۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس پر سوالات اٹھائے اور کہا کہ یہ کلپ ممکنہ طور پر ایڈیٹ شدہ ہے اور اے آئی سے تیار کیا گیا ہے کیونکہ دونوں بھائیوں نے اپنے کسی انٹرویو یا بیان میں ایسی کوئی بات نہیں کی۔

واضح رہے کہ امریکی ٹیلی ویژن چینل ’اسکائی نیوز‘ کے پروگرام دی ورلڈ ود یلدا حکیم میں گفتگو کرتے ہوئے قاسم خان نے کہا کہ وہ گزشتہ کئی ماہ سے اپنے والد سے بات نہیں کر سکے، جو اگست 2023 سے جیل میں قید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو شدید نفسیاتی اذیت کا سامنا، ’ڈیتھ سیل‘ میں قید ہیں، بیٹوں کا دعویٰ

عمران خان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد کو جیل میں ’ڈیتھ سیل‘ میں رکھا گیا ہے اور انہیں شدید نفسیاتی اذیت کا سامنا ہے۔ دونوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ موجودہ حالات میں شاید وہ اپنے والد کو دوبارہ کبھی نہ دیکھ سکیں۔

قاسم خان کے مطابق عمران خان کو 2 سال سے زائد عرصے سے تنہائی کی کوٹھڑی میں رکھا گیا ہے، جہاں انہیں گندا پانی فراہم کیا جاتا ہے اور وہ ایسے قیدیوں کے درمیان ہیں جو ہیپاٹائٹس جیسے مرض میں مبتلا ہو کر دم توڑ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp