وزیر اعظم کے ترجمان مشرف زیدی کا اسکائی نیوز کو دیا گیا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جس میں انہوں نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے حوالے سے گفتگو کی۔ مشرف زیدی نے کہا کہ ’میرا دل عمران خان کے تینوں بچوں کے ساتھ ہے‘۔
میرا دل عمران خان کے 'تین' بچوں کے ساتھ ہے۔
یعنی ساتھ کنفرم بھی کررہے ہیں کہ 'دو' بیٹے تو بول رہے ہیں ساتھ میں تیسری بیٹی نہیں بول رہی۔pic.twitter.com/rXEHm5numu— Raza Butt (@SocialDigitally) December 16, 2025
ان کے اس بیان کا کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنے لگا جس پر صارفین کی مختلف آراء سامنے آئیں۔ کچھ صارفین نے کہا کہ مشرف زیدی نے ٹئیریان کا ذکر کر کے اینکر یلدا حکیم کو لاجواب کر دیا جبکہ عمران خان کے حامی صارفین مشرف زیدی کو تنقید کا نشانہ بناتے نظر آئے اور کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ عمران خان کے صرف دو بیٹے ہیں۔ جبکہ کئی صارفین ایسے بھی تھے جن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دو بیٹے بول رہے ہیں لیکن تیسری بیٹی ان کے لیے نہیں بول رہی۔
انٹرویو میں یلدا حکیم نے کہا کہ اگر آپ مجھے ویزا دیں تو میں پاکستان آؤں گی، کیا آپ مجھے عمران خان کا انٹرویو کرنے دیں گے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ آپ موجودہ وزیراعظم کا انٹرویو کرسکتی ہیں۔ میں کسی ایسے عمل میں سہولت کار نہیں بن سکتا جو پاکستان کے قوانین کی خلاف ورزی کا باعث بنے۔
یلدا حکیم: اگر آپ مجھے ویزا دیں تو میں پاکستان آؤں گی، کیا آپ مجھے عمران خان کا انٹرویو کرنے دیں گے؟
مشرف زیدی: آپ موجودہ وزیراعظم کا انٹرویو کرسکتی ہیں۔ میں کسی ایسے عمل میں سہولت کار نہیں بن سکتا جو پاکستان کے قوانین کی خلاف ورزی کا باعث بنے۔ لوگ اکثر قانون کی حکمرانی کی بات… pic.twitter.com/ZhLFJeXQpq— The Thursday Times (@thursday_times) December 16, 2025














