پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی۔
پی ٹی آئی کا اسلام آباد بلدیاتی الیکشن میں بھرپور شرکت کا اعلان#Haripur
— Aalia Iftikhar (@Aalia_Iftikhar) December 17, 2025
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر اسلام آباد ریجن عامر مسعود مغل نے کی۔
اجلاس میں ریجنل سیکریٹری اور چیئرمین بلدیات کمیٹی ملک عامر علی اعوان کے علاوہ سینیئر قیادت نے بھی شرکت کی۔
سینیٹر فوزیہ ارشد، شعیب شاہین، سید فرزند شاہ اور علی بخاری بھی میٹنگ میں موجود تھے۔
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بلدیاتی ایکٹ میں متنازع ترامیم کے باوجود پارٹی انتخابات میں حصہ لے گی اور ضلع بھر میں کلین سویپ کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔
واضح رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے مطابق پولنگ 15 فروری کو ہوگی۔














