علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی نے مداحوں کو اپنے گھر کی سیر کروا دی

بدھ 17 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

علی ظفر پاکستان کے صفِ اول کے سپر اسٹارز میں شمار ہوتے ہیں، وہ ایک کامیاب گلوکار، اداکار اور پروڈیوسر ہیں اور چنو کے بعد سے ان کے کریئر نے مسلسل ترقی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میشا شفیع کیس پر خاندان نے کس کرب کا سامنا کیا، والدہ علی ظفر کی لب کشائی

 پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ان کے مداح موجود ہیں۔ علی ظفر کی شادی عائشہ فضلی سے ہوئی جن سے انہیں پہلی نظر میں محبت ہو گئی تھی۔

حال ہی میں عائشہ فضلی نے مداحوں کو اپنے گھر کی سیر کروائی، جہاں ان کا شاندار ذوق اور سلیقہ نمایاں نظر آیا۔ علی ظفر کا گھر جدید طرزِ تعمیر کے ساتھ ساتھ ثقافتی رنگوں سے بھی بھرپور ہے، جو اسے ایک منفرد شناخت دیتا ہے۔

عائشہ فضلی نے اپنے ریڈنگ اسپیس کی جھلک دکھائی جہاں کتابوں سے ان کی محبت صاف جھلکتی ہے۔ اس کے علاوہ گھر کا خوبصورت سوئمنگ پول، آرام دہ لاؤنج جہاں خاندان اکٹھا وقت گزارتا ہے، اور نفیس انداز میں سجا ڈائننگ ایریا بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا۔

یہ بھی پڑھیں: رنویر سنگھ سے دوستی کیسے ہوئی؟ علی ظفر نے بتا دیا

یہ گھر نہ صرف جدید اور ٹرینڈی ہے بلکہ اس میں گرمجوشی اور خاندانی وابستگی کا احساس بھی نمایاں ہے، جس نے مداحوں کو علی ظفر اور عائشہ فضلی کے ذاتی اندازِ زندگی کی ایک خوبصورت جھلک فراہم کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp