حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ کو سینیٹ میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے رانا ثناء اللہ کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا،
سینیٹر اسحاق ڈار نے چیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔
رانا ثناء اللہ کو مرحوم عرفان صدیقی کی جگہ پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا ہے— Siddeeq Sajid (@S_SajidOfficial) December 17, 2025
یہ نامزدگی مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی جانب سے کی گئی ہے، جس کے تحت سینیٹر رانا ثنااللہ ایوانِ بالا میں پارٹی کی قیادت کریں گے۔
اس فیصلے سے متعلق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو باقاعدہ تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اسے قبل سینیٹر عرفان صدیقی ایوان بالا میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر تھے، جن کا حال ہی میں انتقال ہو چکا ہے۔














