بدنام زمانہ اعزاز، بھارت تیسرے سال متواتر عالمی ڈوپنگ میں سر فہرست

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت متواتر تیسرے سال عالمی کھیلوں میں ڈوپنگ کے معاملات میں سر فہرست رہا ہے، جو ملک کے لیے ایک مشکوک ہیٹ ٹرک کی حیثیت رکھتا ہے۔

ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا کہ بھارت کی نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے 2024 میں 7,113 پیشاب اور خون کے نمونے جمع کیے، جن میں سے 260 مثبت پائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی واچ لسٹ سے کامیابی کے ساتھ کلیئر

یہ نتائج بھارت کے لیے بڑا دھچکا ہیں، جو 2030 کے کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کی تیاری کر رہا ہے، ایک ایسا ایونٹ جو ملک کے 2036 کے اولمپکس کی میزبانی کے خواب کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔

بین الاقوامی واچ ڈاگ کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال سب سے زیادہ ڈوپنگ کے کیسز ایتھلیٹکس میں 76، ویٹ لفٹنگ میں 43 اور ریسلنگ میں 29 تھے۔

جولائی میں، انڈر23 ریسلنگ چیمپئن اور پیرس اولمپکس کے کوارٹر فائنل کھلاڑی ریتیکا ہودا مثبت پائی گئیں اور عارضی طور پر معطل کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹینس اسٹار کا فوڈ سپلیمنٹ کمپنی کے خلاف ایک کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ، وجہ دلچسپ نکلی

اس ماہ کے آغاز میں بھارت کے یونیورسٹی گیمز میں کچھ ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹس میں صرف ایک کھلاڑی نے شرکت کی، جبکہ باقی کھلاڑی اینٹی ڈوپنگ اہلکاروں کی موجودگی کے خوف سے فرارہوگئے۔

دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک بھارت کو 2022 اور 2023 میں بھی ڈوپنگ کے معاملات میں سب سے اوپر درجہ دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: باکسر عامر خان پر 2سال کے لیے ہر قسم کا کھیل کھیلنے پر پابندی

فرانسیسی کھلاڑی 2024 میں اگلے سب سے زیادہ مثبت کیسزیعنی 91 کے حامل تھے، جبکہ اٹلی 85 کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، روس اور امریکا کے 76 کیسز تھے، اس کے بعد جرمنی کے 54 اور چین کے 43 کیسز سامنے آئے تھے۔

بھارت کی نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے رپورٹ کے بعد اپنی ڈوپنگ کے خلاف جدوجہد کا دفاع کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بی جے پی کا بی سی سی آئی کو حکومت کے ماتحت کرنے کا فیصلہ، اس سے کیا فرق پڑے گا؟

اپنے ایک بیان میں نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں بھارت میں اینٹی ڈوپنگ فریم ورک میں نمایاں مضبوطی آئی ہے۔

’ڈوپنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے، نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے نہ صرف ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ کیا بلکہ تعلیم اور آگاہی پر بھی زور دیا ہے۔‘

مزید پڑھیں: پاکستانی ٹیم کے بارے میں تجزیہ، سابق کرکٹر محمد آصف شراب کے نشے میں دھت تھے؟

نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے مزید بتایا کہ 16 دسمبر تک اس سال 7,068 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 110 مثبت کیسز تھے۔

حالیہ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی رپورٹ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی  کی جانب سے بھارت میں کارکردگی بڑھانے والی دواؤں کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش کے اظہار کے بعد سامنے آئی ہے جس میں بھارت سے اپنے ادارے درست کرنے کا کہا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp