شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ کی حکمتِ عملی القاعدہ اور داعش سے مشابہ،امریکی جریدے کا دعویٰ

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک امریکی جریدے نے افغانستان میں طالبان رہنما شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ کی حکمتِ عملی کو القاعدہ اور داعش جیسی شدت پسند تنظیموں کے طریقۂ کار کے مترادف قرار دے دیا ہے۔

امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ طالبان کے 20 سے زائد علاقائی اور عالمی دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ روابط برقرار ہیں، جو خطے اور دنیا کے لیے سنگین خدشات کا باعث ہیں۔

یہ بھی پڑھیے سلامتی کونسل نے طالبان کاافغان سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں تعلیم کو شدت پسندی کے فروغ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ طالبان قیادت واضح کر چکی ہے کہ لڑکیوں کے اسکول اس وقت تک نہیں کھولے جائیں گے جب تک نصاب کو ان کی نظریاتی سوچ سے ہم آہنگ نہ کر لیا جائے۔

نیشنل انٹرسٹ کے مطابق طالبان کی نظریاتی تربیت اور فکری تشکیل کی حکمتِ عملی نہ صرف افغانستان بلکہ جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے بھی عدم استحکام کا سبب بن سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے افغانستان بطور عالمی دہشتگردی کا مرکز، طالبان کے بارے میں سخت فیصلے متوقع

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ طالبان کا موجودہ طرزِ حکمرانی اور نظریاتی پالیسیاں خطے میں انتہا پسندی کے پھیلاؤ کو مزید تقویت دے سکتی ہیں، جس کے اثرات سرحدوں سے باہر تک محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp