چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لیبیا کا سرکاری دورہ، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لیبیا کا سرکاری دورہ کیا جہاں پاکستان اور لیبیا کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیبیا کے آرمی چیف فیلڈ مارشل خلیفہ بلقاسم حفتر اور ڈپٹی کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کے مسائل اور دفاعی اور فوجی تعاون کو مزید بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک نے تربیت، صلاحیت سازی اور دہشتگردی کے خلاف تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی لیبیا کے ساتھ دفاعی تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کو دہرایا۔

فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر نے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے استقبال کے موقع پر لیبیا کے مسلح افواج کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp