الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے شدید موسمی حالات کے باعث عام انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کمیشن کی جانب سے 24 جنوری کو انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا، تاہم اب اسے واپس لے لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:موسم اور زمینی حقائق کے باعث انتخابات ملتوی ہوسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس میں سیاسی جماعتوں کی تجاویز اور تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوری میں شدید سردی اور برف باری کے باعث پولنگ کا انعقاد ممکن نہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مختلف سیاسی جماعتوں نے جاری کردہ انتخابی شیڈول پر اختلاف کیا تھا، اسی لیے الیکشن کمیشن نے شیڈول واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عام انتخابات کی نئی تاریخ اور شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:پاؤں سے پینٹنگز بنانے والی گلگت بلتستان کی باہمت فنکارہ زہرا عباس کی بے مثال کہانی
واضح رہے کہ گلگت میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔














