لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، اسنوکر کلب چلانا قانونی اور جائز قرار

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے اسنوکر کلب کے کاروبار کو جائز، قانونی اور تفریحی سرگرمی قرار دیتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا اسنوکر کلب بند کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

عدالت نے واضح کیا کہ اسنوکر کلب چلانے پر کسی قانون کے تحت پابندی عائد نہیں کی جا سکتی۔

مذکورہ فیصلہ جسٹس جواد ظفر نے شہری محمد راشد کی اپیل پر اپنے 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں دیا۔

یہ بھی پڑھیں:قائداعظم کی اسنوکر ٹیبل کس خوش نصیب کے پاس ہے؟

فیصلے میں کہا گیا کہ آئینِ پاکستان کے مطابق ہر شہری کو قانونی کاروبار کرنے کا حق حاصل ہے اور بلیئرڈ اور اسنوکر جیسے کھیل نہ تو غیر اخلاقی ہیں اور نہ ہی قانون کے تحت ممنوع قرار دیے گئے ہیں۔

عدالت کے مطابق قانونی دائرے میں چلنے والے کسی کاروبار کو مبہم شکایات کی بنیاد پر غیر معینہ مدت کے لیے بند نہیں کیا جا سکتا۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ درخواست گزار سرگودھا میں اسنوکر کلب چلاتا تھا جہاں عوام کو بلیئرڈ گیم کھیلنے کی تفریح فراہم کی جاتی تھی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں شادی ہال، کیفے، ریسٹورنٹس اور اسنوکر کلب کب تک بند رہیں گے؟

مخالف فریق نے علاقہ مجسٹریٹ کو درخواست دی کہ کلب رات گئے تک کھلا رہتا ہے اور شوروغل ہوتا ہے۔

جس پر مجسٹریٹ نے فوجداری ضابطہ اخلاق کے سیکشن 133 کے تحت کلب بند کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ اسنوکر کلب سی آر پی سی کے سیکشن 133 کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

مزید پڑھیں: عالمی اسنوکر چیمپیئن احسن رمضان سے پولیس کی بدسلوکی پر وزیراعلیٰ کا انکوائری کا حکم

عدالت کے مطابق سیکشن 133 کے اختیارات صرف ہنگامی اور وقتی نوعیت کے عوامی خلل کی صورت میں استعمال کیے جا سکتے ہیں اور اس کے تحت دیا گیا حکم محدود اور مخصوص ہونا چاہیے تاکہ کسی کے معاشی حقوق متاثر نہ ہوں۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ کاروبار پر مکمل پابندی عدالتی اختیارات کا غلط استعمال ہے۔

’اگر شوروغل یا اوقاتِ کار سے متعلق شکایات تھیں تو انہیں ریگولیٹ کیا جا سکتا تھا، مگر مکمل بندش ضروری نہیں تھی۔‘

مزید پڑھیں: ’چیمپیئن ہو تو اپنے لیے‘ پنجاب پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ورلڈ اسنوکر چیمپیئن رو پڑے

عدالت نے یہ بھی کہا کہ ٹرائل کورٹ نے قوانین کی درست تشریح نہیں کی۔

لاہور ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے درخواست گزار کو تمام قوانین کی پاسداری کے ساتھ اسنوکر کلب دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

عماد وسیم کی دھمکیاں منظر عام پر، سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر دیں

عمران خان کیخلاف شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی روک دی گئی

راجوڑی میں عسکریت پسندوں سے بھارتی فوج کی جھڑپیں، 4 اہلکار ہلاک، متعدد شدید زخمی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین نے عماد بٹ پر لگی 2 سال کی پابندی ہٹادی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب